اپوزیشن کے اتحاد پر مشتمل 19جنوری کی ریالی سے بی جے پی کو اپنے خاتمہ کی آوازیں سنائیں دیں گی۔ ممتا۔

,

   

کلکتہ ۔آج کے عوامی جلسہ عام برائے اپوزیشن لیڈرس کو ’’ متحدہ ہندوستا ن کی ریالی‘‘ قراردیتے ہوئے ‘ مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے جمعرات کے روز کہاکہ 2019 کے عام انتخابات میں بی جے پی کے لئے اس سے خاتمہ کی آوازیں سنائیں دیں گی۔

ممتا بنرجی نے اس بات کی بھی پیش قیاسی کی ہے کہ بھگوا پارٹی جو فی الحال مرکز میں برسراقتدار ہے کو مجوزہ انتخابات میں125سے زیادہ سیٹیں بھی نہیں ملیں گے

۔ترنمول کانگریس کی سربراہ جو فیڈرل فرنٹ کی طاقتور طریقے سے وکالت کرتی ہیں نے کہاکہ اس لوک سبھا الیکشن میں علاقائی پارٹیاں اہم اور بڑا رول ادا کریں گے۔

برگیڈ پریڈ گروانڈ میدان میں انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے با ت کرتے ہوئے بنرجی نے کہاکہ ’’ یہ ریالی متحدہ ہندوستا ن کی ریالی بنے گی۔ کئی طاقتور لیڈران جس میں کئی ریاستو ں کے چیف منسٹرس بھی شامل ہیں ‘ سابق وزیراعظم‘ سابق چیف منسٹر اور پارٹی سربراہ اس ریالی میں شریک ہونگے‘‘۔

یہ ایک تاریخی ریالی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ ’’ تمام لیڈرس آرہے ہیں۔ یہ 2019کے الیکشن میں بی جے پی کے خلاف ایک جنگ ہے‘ ہر سیاسی پارٹی اپنا پیغام دے گی‘‘۔انہوں نے کہاکہ یقیناًیہا ں سے بی جے پی کے خاتمہ کا پیغام گونجے گا۔ یہ کام پہلے ہی شروع ہوگیاہے‘‘۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کانگریس او ربی جے پی کو زیادہ سیٹیں روکنے میں کام ہوگاتو بنرجی نے کہاکہ’’ میں نہیں جانتے کانگریس 2019میں کتنے سیٹو ں پر جیت حاصل کرے گی۔

یہ الیکشن پر منحصر ہے‘ مگر بی جے پی 125سے زائد سیٹوں پر جیت حاصل نہیں کرسکے گی۔ماباقی پارٹیاں اس کے بعد اپنا رول ادا کریں گے۔اس وقت فیڈرل پارٹیاں اور علاقائی پارٹیاں کافی اہمیت کی حامل ہیں۔

سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوی گوڑا‘ سابق چیف منسٹر اترپردیش اکھیلیش یادو‘ این سی پی صدر شرد پاوار‘ ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن‘ بی ایس پی کے ستیش مشرا اورجموں کشمیر کے سابق چیف منسٹر فاروق عبداللہ جمعہ کے روز ہی شہر پہنچ گئے ہیں۔ ممتا نے کہاکہ ہفتہ کی اولین ساعتوں میں اروند کجریوال چیف منسٹر دہلی اور دیگر قائدین پہنچیں گے