اپولو ہاسپٹل کی وائس چیر پرسن شوبانا کامینینی کا نام ووٹنگ لسٹ سے غائب 

,

   

حیدرآباد: اپولو ہاسپٹل کے وائس چیر پرسن شوبانا کامینینی کا ووٹنگ لسٹ سے غائب ہے ۔ شوبانا آج صبح ووٹ ڈالنے کیلئے ان کے حلقہ مانصاحب ٹینک کے پولنگ بوتھ پر گئیں تھیں ۔ انہیں اس وقت حیرت ہوئی جب ان کا نام ووٹنگ لسٹ سے خارج کردیا گیا حالانکہ شوبانا کے مطابق انہوں نے پچھلے ہفتہ ہی لسٹ میں نام داخل کروائی تھی ۔ شوبانانے بتایا کہ وہ سابقہ اسمبلی انتخابات میں تو ووٹ سے استفادہ کی تھیں لیکن اس بار ان کانام خارج کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی شہریت کے ساتھ دھوکہ کیا گیا ہے۔ میرا ووٹ شمار نہیں کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ تلنگانہ میں کئی افراد کے نام ووٹر لسٹ سے غائب ہیں ۔