اپو موبائل کمپنی فرقہ پرستی آشکار ، مسلمانوں کو نوکری دینے سے کیا انکار 

,

   

نئی دہلی : موبائل فون کی کمپنی ’’ اوپو ‘‘ کا فرقہ پرستی کا پردہ چاک ہوگیا ۔ کمپنی نے مبینہ طور پر مسلم نوجوانوں کو ان کے مذہب کی وجہ سے انہیں روزگار دینے سے انکار کردیا ۔ یہ واقعہ اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا کے کسنا علاقہ میں اس وقت سامنے آیا جب یہاں اوپو موبائل کمپنی نے دومسلم نوجوانو ں کو ان کے مذہب کی وجہ سے نوکری دینے سے انکار کردیا۔ انگریزی اخبار ’’ کراوان ڈیلی ‘‘ میں شائع شدہ خبر کے مطابق دو مسلم نوجوان جن کی عمریں ۲۶؍ سال بتائی جاتی ہے۔ ان کے نام سعید انصاری او رآزاد انصاری ہیں ۔ مذکو رہ فون کی کمپنی ایچ آر کے عہدہ کیلئے انٹریو دیئے ۔ انٹرویو دینے والو ں میں ان کے دوسرے نوجوان بھی تھے جن کا تعلق اکثریتی طبقہ سے تھا ۔ ان تمام انٹرویو میں کامیاب کردیاگیا لیکن انہیں ناکام کردیا گیا ۔

حالانکہ سعید پہلے بھی اس کمپنی میں کام کرچکا ہے ۔ سعید کو پانچ مہینہ کے کنٹراکٹ بیس پر لیا گیا تھا ۔ پچھلے سال دسمبر کے مہینہ میں ان کی مقررہ میعاد ختم ہوچکی تھی ۔ اور اسے کہا گیا تھا کہ وہ دو ماہ آرام کرلیں او روعدہ کیا گیا کہ انہیں دوبارہ کمپنی میں واپس لے لیا جائے گا۔ لیکن کمپنی نے اپنا وعدہ نہیں نبھایا ۔ سعید نے مزید بتایا کہ ۹؍ فروری کو انہیں دوبارہ کنٹراکٹر نے کال کر کے بتایا کہ وہ دوبارہ کمپنی میں شامل ہوجائیں ۔ اور اس بار ہمارا انٹرویو بھی لیا گیا ۔ کمپنی نے ہمیں ایک کارڈ بھی دیا ا ورکہا کہ انہیں دو چار دنو ں میں کال کر کے بلایا جائے گا ۔ سعید نے کہا کہ اس کال کے لئے ہم نے بیس تک انتظار کیا ۔ لیکن تب بھی ہمیں کمپنی سے کوئی کال موصول نہیں ہوا تو ہم نے کنٹراکٹر سے دوبارہ ملاقات کی ۔

اس وقت کنٹراکٹر نے ہمیں بتایا کہ کمپنی اب مسلمانوں کو روزگار نہیں دے رہی ہے۔ سعید نے مزید کہا کہ میں نے کنٹراکٹر سے یہ بھی پوچھا کہ ہمیں کمپنی سے کوئی کال کیوں نہیں آرہی ہیں۔ کنٹراکٹر مجھ پر غصہ ہونے لگا ۔ میں نے پھر پوچھا کہ ہمیں کوئی کال یا مسیج اس تعلق سے نہیں آرہا ہے۔ کنٹراکٹر نے مجھے کچھ دیر انتظا رکرنے کیلئے کہا ۔ سعید نے بتایا کہ میں وہاں بہت دیر تک انتظار کرتا رہا ۔ بہت دیر بعد میری پھر ان سے بات ہوئی او رمیں نے یہی سوال دہرایا کہ مجھے نوکری کیلئے کال کیو ں نہیں آتا ۔ اس نے مجھ سے کہا کہ تمہارا معاملہ ذرا الگ ہے ۔ اب تمہیں دوبارہ یہاں روزگار نہیں ملے گا ۔ سعید نے کہا کہ کنٹراکٹر کے ساتھ ایک او ر شخص تھا ا س نے مجھ سے میرا نام پوچھ کر کہا کہ اوپو موبائل مسلمانوں کو روزگار فراہم نہیں کررہا ہے۔ اوپو موبائل ’’ وال مین ایمپلائمنٹ ‘‘ ایک کنٹراکٹ کمپنی مخلوعہ جائدادوں کومکمل کرتا ہے۔واضح رہے کہ سعید کا تعلق اترپردیش کے بیسل پورگاؤں سے ہے ۔ وہ اردو زبان میں پوسٹ گرائجویٹ تک تعلیم حاصل کی او رایک پولیٹکنک کالج سے ڈگری حاصل کی ۔ سعید اچھی نوکری کی تلاش میں دہلی میں مقیم ہے ۔ دوسری طرف آزاد انصاری نے دوسری طرف نوکری تلاش کرلی ۔