اچانک سسرال پہونچی محمد سمیع کی بیوی حسین جہاں ،عالمی کرکٹ مقابلہ میں محمد شامی کی ٹیم انڈیاء میں تقرری پر کہی یہ بات

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بارلر محمد سمیع حسین جہاں اچانک کولکتہ سے امروہہ اپنے سسرال پہونچ گئی ،اور لوک سبھا کہ دوسرے مرحلے کے لئے یہاں ووٹ دیا اور اسکے بعد عالمی کرکٹ مقابلہ میں منتخب ہونے پر محمد سمیع کو گوڈ لک کہا ۔
ذرائع ابلاغ سے ملی اطلاعات کے مطابق مغربی اتر پردیش امروہہ لوک سبھا حلقہ میں دوسرے مرحلے کے انتحابات میں کولکتہ سے ووٹ ڈالنے کے لئے حسین جہاں یہاں پہونچی ، اپنے حق راہندگی کے استعمال کے بعد انہوں نے کہا کہ سب کو اپنے گھروں سے نکل کر بغیر کسی خوف کے آزادی کے ساتھ اپنے حق کا استعمال کرنا چاھیئے ۔
ورلڈ کپ ٹیم میں شامل سمیع کی بیوی حسین جہاں اچانک اپنے سسرال پہنچی۔ اسے دیکھ گاؤں والے بھی حیران رہ گئے۔ جب پتہ چلا کہ وہ لوک سبھا کے لئے اپنا ووٹ ڈالنے آئی ہیں تو سب حیران رہ گئے۔ حسین جہاں اس بار کافی طویل عرصے کے بعد اپنے سسرال پہنچی ہیں۔ حسین جہاں نے کئی بار سمیع کے بارے میں پوچھا لیکن انہوں نے کچھ نہیں کہا۔ اس کے باوجود حسین جہاں نے ورلڈ کپ کے لئے ٹیم انڈیا کو گڈ لک کہا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیم انڈیا کے لئے سمیع بھی بہتر کارکردگی کریں ۔ سمیع کی بیوی کے ساتھ تصویر بنوانے والوں کی بھیڑ لگی رہی۔
غور طلب ہے کہ گزشتہ سال مارچ کے پہلے ہفتے میں سمیع اور بیوی حسین جہاں میں تنازعہ ہو گیا تھا۔ جو اب عدالت میں زیر غور ہے۔ دونوں کے رشتے اس قدر خراب ہوئے کہ کافی عرصے سے ان کی ملاقات بھی نہیں ہوئی۔ حسین جہاں شوہر محمد سمیع پر گھریلو تشدد کا الزام لگانے کے معاملے میں سرخیوں میں آئی تھیں۔ انہوں نے سمیع پر بہت سنگین الزام لگائے تھے۔

TOPPOPULARRECENT