کیندراپا(اڈیشہ)۔ اڈیشہ کے کیندراپا ضلع میں ایک85سالہ کینسر کا مریض اور اس کی معمر بیوی کویڈ19کے مرض سے صحت یاب ہوئے ہیں‘ اس بات کی جانکاری ہفتہ کے روز عہدیداروں نے دی ہے۔
ضلع کلکٹر سمرتا ورما نے کہاکہ نے کہاکہ سریند رپاٹی جو گلے کے کینسر میں مبتلا ء ہیں اور ا ن کی 78سالہ بیوی سبیترا کویڈ19کے مرض سے بحال ہوئے ہیں اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیاگیاہے۔
کلکٹر نے ٹوئٹ کیاکہ”اس سے وباء کو شکست دینے کے لئے کئی لوگوں کوحوصلہ ملے گا‘ ہماری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں“۔
کیموتھرپی کے لئے 8جون کے رو زمذکورہ شخص کو اچاریہ ہری ہر علاقائی کینسر اسپتال میں داخل کیاگیاتھا‘جہاں ان کی بیوی ملاقات کے لئے اسپتال ائی تھیں۔کیندراپا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ میڈیکل افیسر ایم ایچ بیگ نے کہاکہ 29جون کے روز دونوں کو جانچ میں کویڈ19مثبت پایاگیاتھا۔
مذکورہ جوڑے کو کٹک میں مقررہ کویڈ19کے اسپتال میں داخل کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ دس دنوں کے جاریہ علاج کے بعد انہیں اس وقت اسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا جب جانچ میں انہیں منفی پایاگیاتھا۔
بیگ نے کہاکہ اس کے بعد سے مذکورہ جوڑے کو ایک کویڈ19کے مرکز جو بگاڈا گرام پنچایت علاقے میں آتا ہے احتیاطی تدابیر کے روز پر رکھا گیاہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ جمعہ کے روز انہیں وہاں سے بھی ڈسچارج کردیاگیاہے۔
انہوں نے کہاکہ”مذکورہ جوڑے بالخصوص سریندر پاٹی عمر ہونے کے باوجود کویڈ سے مقابلہ میں بڑا حوصلہ دیکھا یاہے۔
کینسر کے مریضوں میں قوت مدافعت کافی کم ہوتی ہے“۔مذکورہ اے ڈی ایم او نے مزید کہاکہ اس جوڑ ے نے پیغام دیا ہے کہ کویڈ19سے مقابلہ کیاجاسکتا ہے