اگنی پتھ اسکیم۔ بہار میں مظاہرین نے ٹرینوں کو لگائی آگ

,

   

آراح میں مذکورہ ریلوے اسٹیشن پر مظاہرین کی ایک بڑی تعداد جمع ہوگئی تھی جس کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس شل کا استعمال کیاہے
پٹنہ۔ ٹریٹوں کو آگ لگادی گئی‘ بسوں کی کھڑیوں کے شیشہ ٹوٹ گئے اور راہ گیروں بشمول برسراقتدار بی جے پی رکن اسمبلی پر جمعرات کے روز بہار میں آرمی ملازمتوں کے خواہشمندوں نے پتھر اؤ کیاجو مرکزی کی مختصر مدتی ملازمت اسکیم’اگنی پتھ‘کے خلاف مسلسل دوسرے دن بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ریلوے ٹریکس کو بند کردینے والے‘ سڑکوں پر سلگتے ٹائرس پھینکنے والے اور سڑک پر کثرت کے ذریعہ فوجی مشقت کے مظاہرے کرنے والے برہم نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس شل اور لاٹھی چارج کا استعمال کیاہے جو نئی تقررات کی پالیسی کے خلاف احتجاج کررہے تھے جس کے تحت چار سال کی ملازمت کے بعد لازمی ریٹائرمنٹ زیر تجویز ہے جس میں سے 75فیصد جوانوں کو وظیفہ کی سہولت بھی نہیں ہوگی۔

نواڈا میں بی جے پی رکن اسمبلی ارونا دیوی جو ایک عدالت کو جارہے تھے کی کار پر کو روکنے کے لئے راستہ پتھر ڈالنے والے مظاہرین نے حملہ کردیا جس میں پانچ لوگوں بشمول رکن اسمبلی زخمی ہوئے ہیں۔

مذکورہ رکن اسمبلی نے رپورٹرس کو بتایا کہ ”کار پر لگے پرچم کو دیکھ کر مظاپرین ایسا لگ رہا تھا کہ مشتعل ہوگئے‘ جس کو انہوں نے پھاڑ دیا۔ میرے ڈرائیور‘ دو سکیورٹی گارڈس اور دو پرسنل اسٹاف ممبرس کو شدید چوٹیں لگی ہیں“اور مزید کہاکہ پولیس میں شکایت درج کرنے کے لئے وہ ”زیادہ گھبرائی ہوئی“ ہیں۔

مظاہرین نے ریلوے پراپرٹی کے ساتھ توڑ پھوڑ اور نذ ر آتش کرنے کاکام کیاہے کیونکہ بھابھوا اور چپرا میں اسٹیشن پر کھڑی بوگیوں میں آگ لگادی گئی اور کئی مقامات پر کھڑکیوں کے شیشہ کو توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔

آراح میں مذکورہ ریلوے اسٹیشن پر مظاہرین کی ایک بڑی تعداد جمع ہوگئی تھی جس کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس شل کا استعمال کیاہے۔ایسٹرن سنٹرل ریلوے زون کے ہیڈکوارٹر حاجی پور میں ریل ٹریفک میں بڑے پیمانے پر خلل کی خبریں ہیں۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مصروف ترین راستے جیسے پٹنا‘ گایا‘ برونی‘ کاتھیار‘ اور دانا پور‘ ڈی ڈی یو ان لوگوں میں شامل ہیں جو شدید طور پر متاثر ہوئے ہیں۔

باکسر اسٹیشن منیجر رانجن کمار نے کہاکہ کئی ٹرینوں کو باہری سنگنل پر ہی روک دیا گیا کیونکہ پٹریوں پر مظاہرین نے رکاوٹیں کھڑی کردی تھی جس کو پولیس اور ایڈمنسٹرٹیو عہدیداروں کی جانب سے ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہیں۔

مذکورہ عہدیداروں نے کہاکہ جہان آباد‘ باکسر‘ کاتھیار‘ ساران‘ بھوجن پور اور کائی مور جیسے اضلاعوں میں مظاہرین نے سڑک کی ٹریفک کو بھی متاثر کیاہے‘ جہاں پر کئی مقامی لوگوں کو پتھر بازی کے واقعات میں چوٹیں لگی ہیں۔

پولیس کی کارائیوں بشمول ایف ائی آروں کے اندراج جوتشدد کے ضمن میں ہو اور اس ضمن میں پیش انے والی گرفتاریوں کے متعلق جانکاری فوری دستیاب نہیں ہوئی ہیں۔