حیدرآباد14جون(یواین آئی) ایئر چیف مارشل اور چیف آف دی ایئر اسٹاف اے پی سنگھ نے ایئر فورس اکیڈمی ڈنڈیگل میں 215 ویں کورس کی کمبائنڈگریجویشن پریڈ کا معائنہ کیا۔یہ تقریبا 254 فلائٹ کیڈٹس کی پری کمیشننگ تربیت کی کامیاب تکمیل کی یادگار کے طور پر منعقد کی گئی، جنہیں مختلف شعبہ جات میں کمیشن پانے کے بعد فلائنگ آفیسرس کے طور پر شامل کیا گیا ۔ تقریب میں کامیاب امیدواروں کو ان کی تربیت کے بعد ایئر فورس، نیو ی اور کوسٹ گارڈ عہدیداروں کے طور پر ونگس عطا کئے گئے ۔ایک دوست ملک ویتنام کے عہدیدارنے بھی تربیت مکمل کر کے گریجویشن حاصل کی۔فلائنگ برانچ کے روہن کرشنا مورتی نے میرٹ میں اول مقام حاصل کیا، جس پر انہیں صدرِ جمہوریہ کی پلیک اور چیف آف دی ایئر اسٹاف تلوارِ اعزاز سے نوازا گیا۔