نیویارک ،24 اگست (ایجنسیز)امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ آج سے ایران کے خلاف اقتصادی ڈی ڈے کا آغاز ہو رہا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اقتصادی ڈی ڈے کسی بھی مخالف کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی مالی کارروائی ہو گی۔اسکاٹ بیسنٹ کے بموجب کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کی فوجی صلاحیتوں کو تباہ کردیا ہے، ایران کی تقریباً صد فیصد فوجی فیکٹریاں تباہ کر دی گئی ہیں۔امریکی وزیرِ خزانہ نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کو دفن کر دیا ہے، اب ہم فیصلہ کْن مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔یاد رہے کہ حال ہی میں امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف ’اقتصادی جنگ‘ شروع کرنے کی دھمکی دی تھی۔