حیدرآباد 21 مارچ (سیاست نیوز) ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن کے مطابق ایس ایس سی امتحانات کے پہلے دن آج فرسٹ لینگویج کا پرچہ منعقد ہوا۔ ریاست کے 2650 امتحانی مراکز پر 4.95 لاکھ طلباء نے شرکت کی اور طلباء کی حاضری 99.67 فیصد درج کی گئی۔ انھوں نے کہاکہ امتحانی پرچہ کی بعض فوٹوز واٹس اپ میں گشت کرائی جارہی ہیں تاکہ امیدواروں میں اُلجھن پیدا کی جائے اور امتحان کے بہتر انعقاد کو متاثر کیا جائے۔ ڈائرکٹر کے مطابق کسی بھی افواہ کے سلسلہ میں سخت کارروائی کی جائے گی۔1