ایشورایا رائے اور فیملی کی عاجلانہ صحت یابی کے لئے وویک اوبرائے کی نیک تمنائیں

,

   

ممبئی۔اداکار وویک اوبرائے نے اتوار کے روز ایشورایا رائے اور بچن فیملی کے دیگر ممبران کی عاجلانہ صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔

ایک روز قبل فلم فیر نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے ٹوئٹ کیاتھا کہ ”ابھی جانکاری ملی‘ ایشورایا رائے بچن‘ اردھیا بچن کو دوسرے دورکی جانچ میں کرونا مثبت نکلا ہے۔

ہم دعا کرتے ہیں وہ اس مرحلے سے جلد ازجلد باہر اجائیں“

ّٓاس کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے وویک اوبرائے نے لکھا کہ”مذکورہ فیملی کے عاجلانہ صحت یابی کے لئے ہم دعاء گو ہیں“

ایشورایا رائے کو کویڈ جانچ میں مثبت
ہفتہ کے روز 46سالہ ایشورایا رائے‘8سا ل کی بیٹی اردھیا اور ایشورایا رائے کی ساس جیا بچن کی دوبارہ جانچ کی گئی تھی جس میں انہیں مثبت پایاگیاتھا۔

تاہم اس وقت ایک اور جانچ کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ بعدازاں ایشورایا اور اردھیا کو کرونا وائرس میں مثبت پایاگیا‘ جبکہ جیا بچن کو جانچ میں منفی نکلا تھا

امیتابھ‘ ابھیشک کو جانچ میں مثبت
ایشورایا کے شوہر ابھیشک بچن اور ان کے والد بالی ووڈ کے سوپر اسٹار امتیابھ بچن نے پہلے ہی ہفتہ کے روز کویڈ کی جانچ میں مثبت پائے جانے کی ٹوئٹر کے ذریعہ جانکاری دی تھی۔

دونوں کو ناناوتی اسپتال میں داخل کیاگیاتھا۔امیتابھ بچن نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا کہ”جانچ میں مجھے کویڈ مثبت پایاگیاہے’اسپتال منتقل کردیاگیاہے‘ اسپتال کی جانکاری والے عملے‘ فیملی اور اسٹاف کی جانچ کی جارہی ہے‘ نتائج کا انتظار ہے۔

ایک اندازے کے مطابق پچھلے 10دنوں میں جو لوگ میرے رابطے میں ائے ہیں ان سے درخواست کی جاتی ہے وہ اپنی جانچ کرالیں“۔

بچن کے ٹوئٹ کے فوری بعد ان کے بیٹے ابھیشک بچن نے بھی کویڈ کی جانچ میں مثبت پائے جانے کی تصدیق کردی تھی۔

مذکورہ 44سالہ جونیر بچن نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاونٹ پر لکھا کہ”اس سے قبل ہم دونوں میں اور میرے والد کو کویڈ19کی جانچ میں مثبت نکلا ہے۔

معمولی علامتیں نمودار ہونے کے بعد ہمیں اسپتال میں داخل کردیاگیاہے۔ ہم نے تمام درکار انتظامیہ اور ہمارے فیملی و عملے کو جانکاری دیدی ہے کہ وہ بھی اپنی جانچ کرالیں۔

میں پرسکون رہنے کی درخواست کرتاہوں گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ شکریہ“

نانا وتی اسپتال کے ذرائع کے مطابق امیتابھ اور ابھیشک بچن دونوں کی حالت کافی مستحکم ہے