ایفل ٹاور سیاحوں کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا

   

پیرس : پیرس میں ایفل ٹاورپربم کی اطلاعات ملنے کے بعد پولیس نے علاقے کو خالی کروا کربم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیاگیا جبکہ قریبی سڑکوں کو بھی عام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ فرانسیسی میڈیاکے مطابق مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری جمعیت نے ایفل ٹاورکی تین منزلوں اور صحن کو خالی کروانے کے بعد کئی گھنٹوں تک علاقے کی تلاشی لی۔ فرانسیسی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روزبم کے اطلاعات کے بعد کئی گھنٹوں تک ایفل ٹاورکو عام سیاحوں کیلئے بند کرکے تلاشی کا عمل مکمل کرنے کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔ سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ایفل ٹاور کو بھی سیاحوں کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا۔