نئی دہلی۔ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی اورنگ آباد پارلیمانی حلقہ سے نمائندگی کرنے والے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل اور وی بی جے چیف پرکاش امبیڈکر نے ایم ائی ایم اور وی بی اے کے درمیان میں تقسیم پر ایک دوسرے کو ذمہ دار ٹہرایا۔
اکنامک ٹائمز میں شائع خبر کے مطابق امتیاز جلیل نے مبینہ طور پر امبیڈکر کے رویہ کو تفریق کی وجہہ بتایا ہے۔ جبکہ دوسری جانب مسٹر امبیڈکر نے دعوی کیا ہے کہ مسٹر جلیل نے یکطرفہ فیصلہ کرلیا۔
ایم ائی ایم اور وی بی اے کا2019کے عام الیکشن میں مظاہرہ بہتر نہیں تھا۔ یہاں پر اس بات کاذکر ضروری ہے کہ ریاست میں مذکورہ اتحاد نے عام انتخابات کے دوران7.6فیصد ووٹ حاصل کئے تھے۔
حالانکہ الائنس نے محض ایک سیٹ پر جیت حاصل کی تھی مگر اس کا اثر کانگریس این سی پی اتحاد کی بارہ لوک سبھا سیٹوں پر بھی پڑا۔
اسی الیکشن میں بی جے پی او رشیو سینا نے بالترتیب 23اور 18سیٹوں پر جیت حاصل کی۔