ایم ایل اے پی راجیشور ریڈی پھسل کر زخمی

   

حیدرآباد11جون(یواین آئی)تلنگانہ کے سابق وزیراعلی و صدر بی آر ایس کے چندر شیکھر راؤ کے فارم ہوزپر پارٹی کے رکن اسمبلی پی راجیشورراو پھسل کرگرپڑے ۔اس واقعہ میں اُن کی کولہے کی ہڈی میں زخم آئے ۔ انہیں علاج کے لیے فوری طور پر حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔کالیشورم پراجکٹ کی تعمیرمیں مبینہ بے قاعدگیوں کی جانچ کرنے والے جسٹس گھوش کمیشن کے سامنے کے چندرشیکھرراؤ کی حاضری کے سلسلہ میں راجیشورریڈی اوردیگر کئی افراد اُن سے ملاقات کے لئے پہنچے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔