ایم سی ڈی میں بی جے پی کی معیاد کے دوران دہلی کوڑے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیاہے۔ اے اے پی لیڈر آتشی

,

   

نئی دہلی۔عام آدمی پارٹی کی جانب سے مجالس مقامی کے انتخابات کے پیش نظر شروع کردہ مہم جس کا عنوان”کوڑے پر جن سمواد“ رکھا گیاہے‘ سے خطاب کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی لیڈر آتشی نے کہاکہ دہلی میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی کی معیاد کے پچھلے 15سالں و کے دوران قومی درالحکومت ”کوڑے کے ڈھیرے“ میں تبدیل ہوگئی ہے۔

کالکاجی میں ایک عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کارپوریشن کے انتخابات سیاسی جماعتوں کے متعلق نہیں ہوتے ہیں بلکہ عوام کی تشویش او رآیا ان کے محلے جات صاف ستھرے ہیں یانہیں ہیں اس پر ہوتے ہیں۔

ایم سی ڈی جس کو2012میں تین حصوں میں نارتھ‘ ساوتھ اور ایسٹ کارپوریشنوں میں تقسیم کردیاگیاتھا‘ اس سال متحدہ ہوگئی ہے تین مسلسل معیاد تک بی جے پی اقتدار میں رہی ہے۔

انتہائی اہم مانے جانے والے مجالس مقامی کے 4ڈسمبر کو ہونے والے انتخابات میں بی جے پی‘ اے اے پی اورکانگریس کے درمیان میں سہ رخی مقابلہ متوقع ہے۔آتشی نے 13682بوتوں پر شروع کی گئی اس مہم کے افتتاح پر کہاکہ ”اس ’جن سمواد‘ کے ذریعہ ہم ایم سی ڈی میں بی جے پی کے کام پر ایک رائے مانگیں گے۔

بی جے پی نے 15سالوں میں دہلی کو کوڑے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا ہے۔ ایم سی ڈی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے لئے ہر کسی سے ووٹ کی درخواست کریں گے تاکہ دہلی کی صفائی کے لئے ایم سی ڈی میں کجریوال ماڈل کولایاجاسکے“۔

برسراقتدار اے اے پی لیڈر نے زمین کھسکنے کے مقامات کا حوالہ دیتے ہوئے الزام لگایاکہ شہر میں مذکورہ ”کوڑے کے پہاڑ“شرم کی علامت ہیں اور وہ ائے دن گرتے اور لوگوں کی جان لیتے ہیں۔

انہوں نے دعوی کیاکہ”بی جے پی سونچ بھی نہیں سکتی کہ ہمیں کتنیی شرمندگی ہوتی ہے جب ہمارے رشتہ دار اور دوست دہلی کو ان لینڈ فلز سے پہنچاتے ہیں۔ کچرے کے پہاڑ اب غیر مستحکم ہیں۔ وہ اکثر ٹوٹ جاتے ہیں اورمعصوموں کی جان لیتے ہیں۔

پیرکے روز دو کارکن کچرے کے ڈھیر میں پھنس گئے“۔ اے اے پی لیڈر اور پارٹی کے ایم سی ڈی انتخابی انچارج درگیش پاٹھک نے دعوی کیاکہ ہر سال لینڈ فلز مقامات سے ائے دن آگ لگانے کے واقعات کی خبر ہے‘ اور اس کی جانچ ہونی چاہئے اور خاطیوں کو جیل میں ڈالا جائے۔

پاٹھک نے کہاکہ ”بی جے پی غازی پور لینڈ فل تک کچرے کو پھیلانے کی کوشش کررہی ہے وار کچرے کا بڑا حصہ قریب کے مکینوں کے قریب تک گر رہا ہے“۔

انہوں نے یہ بھی دعوی کیاکہ ایسا تمام”تین کچرے کے پہاڑ اس سے زیادہ اونچے نہیں ہوئے ہیں اور بی جے پی دہلی بھر میں مزید 16کچرے کے پہاڑ تعمیرکرنے کی تیاری میں ہے“۔

پھاٹک کا دعوی ہے کہ مذکورہ کوڑے دانوں کے مقامات عوامی زندگیوں کے خطرہ بن گئے ہیں جو قریب رہتے ہیں انہیں کچھ وقت سے صحت کے شدید معاملات کا سامناہے‘ بیشتر تنفسی حالات ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کی زندگیوں کو خطرہ میں ڈال دیاگیاہے۔

عام آدمی پارٹی قائدین کے دعوؤں کو مستر د کرتے ہوئے ایم سی ڈی عہدیداروں نے کہاکہ غازی پور میں ویسٹ انرجی پلانٹ کی دیوار کا ایک چھوٹا حصہ منہدم ہوا ہے‘ درالحکومت میں کوئی نئی لینڈ فل سائیڈ نہیں کھولی جائے گی۔

ایک بیان میں ایم سی ڈی نے کہاکہ ”غازی پور میں کوڑے کا ایک پہاڑ مہندم ہونے کی جھوٹی خبریں گشت کررہی ہیں۔ غازی پور میں ویسٹ انرجی پلانٹ کی ایک دیوار کو چھوٹا حصہ گر گیاہے او رفوری کاروائی کرتے ہوئے اس کوبحال کردیاگیاہے۔

یہ بھی جھوٹا دعوی ہے کہ 16نئے لینڈ فل سائیڈس کھولے جارہے ہیں“۔