گولیار۔ مدھیہ پردیش پولیس کے دوجوانوں نے اپنے ایک سابق ساتھی کو فٹ پاتھ پر بھیک مانگتاپایا‘ جو 15سال قبل لاپتہ ہوگیاتھا۔
خراب دماغی حالت کے ساتھ وہ ملا ہے۔
یہاں پر دستیاب جانکاری کے بموجب ڈپٹی سپریڈنٹ آف پولیس رتنیش سنگھ ٹومر نے کہاکہ ان کے ساتھ وجئے بھدوریا پچھلے کچھ دنوں سے ضمنی کی ڈیوٹی پر تعینات تھے۔
ووٹوں کی گنتی کے روز10نومبر کو جب دونوں جھانسی روڈ سے گذررہے تھے‘ ان کی نظر ایک درمیانی عمر کے فقیر پر پڑی جو فٹ پاتھ پر سردی کی طرف سے کانپ رہا تھا۔
بات چیت کے بعد حالات ڈرامائی انداز میں تبدیل ہوگئے۔وہیں فقیر سے بات چیت کرتے ہوئے مذکورہ عہدیداروں کو احساس ہوا ہے کہ یہ ان کا سابق ساتھی منیش مشرا ہے