این آر سی‘ سی اے بی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کے لئے ممتا نے طلب کی میٹنگ

,

   

کلکتہ۔ ترنمول کانگریس کی صدر ممتا بنرجی نے 20ڈسمبر کے روز پارٹی کے سینئر قائدین کے ساتھ ایک اجلاس طلب کیا ہے تاکہ شہریت(ترمیمی) بل سی اے بی جس کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانو ں سے منظوری مل گئی ہے کہ پیش نظر پارٹی کی حکمت عملی تیار کرسکے۔

چہارشنبہ کے روز مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کی جانب سے واضح طور پر اس اعلان کے بعد جس میں انہوں نے کہاہے کہ بنگال کے بشمول سارے ملک میں سی اے بی کا نفاذ عمل میں ائے گا‘ ممتا نے پارٹی قائدین کے ہمراہ اجلاس کا فیصلہ کیا ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ اجلاس پارٹی کے اسٹیٹ ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوگا جس میں پارٹی کے تمام اراکین پارلیمنٹ‘ اراکین اسمبلی‘ ضلع صدر شرکت کریں گے۔سی اے بی کو روکنے اور این آرسی کی مشق کے امکانت پر میٹنگ میں بات کی جائے گی۔

لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں سی اے بی کو منظوری مل گئی ہے۔ دونوں ایوانوں میں ترنمول کانگریس کے ایم پیز نے اس کے خلاف میں ووٹ دیاتھا۔بارہا ممتا بنرجی این آرسی اور سی اے بی کو ایک سکہ کے دورخ قراردیتے ہیں اور وعدہ کیا ہے کہ وہ ریاست کے کسی بھی فرد کو شہریت سے محروم ہونے نہیں دیں گے۔

بل کے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں منظور کئے جانے کے بعد مذکورہ بی جے پی کے حوصلہ کافی بلند ہیں اور ریاست کے مجوزہ مجالس مقامی کے الیکشن اور سال2021کے پارلیمانی انتخابات میں وہ اس کو اہم موضوع بناسکتی ہے۔

مذکورہ معاملہ بی جے پی مزید اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ضمنی الیکشن میں امکانی این آر سی کی مشق کا اثر صاف طور پر دیکھائی دیا اوراس کی وجہہ سے ترنمول کے ووٹوں میں اضافہ بھی دیکھنے کوملاتھا۔

جیسا کہ سی اے بی کے ذریعہ پاکستان‘ بنگلہ دیش اور افغانستان سے ائے غیر مسلم پناہ گزینوں کو ہندوستان کی شہریت فراہم کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ مذکورہ ترنمول بی جے پی کے ہندو پناہ گزینوں کی حمایت حاصل کرنے کی اس کوشش کے خلاف محاذآرائی کی تیاری میں ہے۔