ایک امیدکی کرن جاگی ہے کیونکہ یوکرین او رروس کے وفود بات چیت کے لئے یوکرین‘ بیلاروسین سرحد پر پہنچے ہیں
بروسیلس۔این اے ٹی اتحادیوں نے یوکرین کے لئے فوجی آلات کے ساتھ معاشی مدد اور انسانی امداد میں اضافہ کیاہے‘ اس بات کی جانکاری این اے ٹی او کے سکریٹری جنرل جینس اسٹولٹین برگ نے پیر کے روز دی ہے۔
زنہو نیوز ایجنسی نے اسٹولٹین برگ نے ٹوئٹ کیا کہ ”این اے ٹی او اتحادی فضائی دفاعی میزائیلس‘ اینٹی ٹینک ہتھیاروں اور اس کے ساتھ ساتھ انسانی اور مالی امداد فراہم کی ہے“۔
اتوار کے روز ایک صحافتی بیان میں این اے ٹی او نے کہاکہ یحوکرین کو”حساس ہتھیار“ دئے گئے ہیں جس میں جویلین میزائل اور مخالف ائیر کرافٹ میزائیلیں بھی شامل ہیں۔
این اے ٹی او نے مزیدکہاکہ ”لاکھو ں یوروز“ مالیت کی مالی مدد اور انسانی مدد بھی یوکرین کے دستوں کے لئے روانہ کی گئی ہے۔ روس نے یوکرین کے خلاف24فبروری کے روز سے جنگ چھیڑ دی ہے۔
دونوں فریقین کے مابین تصادم کے بعد پیرکے روز ایک امیدکی کرن جاگی ہے کیونکہ یوکرین او رروس کے وفود بات چیت کے لئے یوکرین‘ بیلاروسین سرحد پر پہنچے ہیں۔