این ڈی تیواری کے فرزند کی دم گھٹنے سے موت: پوسٹ مارٹم رپورٹ

نئی دہلی ۔ 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) روہت شیکھر تیواری ولد آنجہانی چیف منسٹر این ڈی تیواری کی موت گلا گھوٹنے کی وجہ سے دم گھٹنے کے نتیجہ میں واقع ہوئی۔ ایمس میں پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ پولیس نے جمعرات کے دن قتل کا مقدمہ درج کیا اور کرائم برانچ واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ پوسٹ مارٹم پانچ سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل ایمس کی ٹیم نے کیا اور یہ نتیجہ اخذ کیا کہ موت طبعی نہیں تھی۔ اسے قتل قرار دیا جاسکتا ہے۔ مقدمہ کرائم برانچ کو منتقل کردیا گیا ہے اور اس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT