ایودھیا۔ کوئی جشن نہیں منایاجائے گا‘ وی ایچ پی اور آر ایس ایس نے کیڈر کو دی ہدایت

,

   

نئی دہلی۔وی ایچ پی اور آر ایس ایس نے چہارشنبہ کے روز اعلان کیاہے کہ وہ اپنے کیڈر پر سختی کے ساتھ روک تھام کررہی ہے جس میں اگر سپریم کورٹ کا فیصلہ ایودھیا معاملے میں ہندوستان کے موافق ائے گاتو برسرعام میٹھائیوں کی تقسیم پر امتناع بھی شامل ہے۔ یہاں تک فیصلے کے بعد یوپی حکومت خود ریاست میں مضبوط نظم ونسق قائم رکھنے کی تیاری کررہی ہے۔

آر ایس ایس اور وی ایچ پی کے سینئر منتظمین نے ٹی او ائی سے کہا ہے کہ ہم آہنگی کو متاثر کرنے والا کوئی بھی جشن نہیں منایاجائے گا۔آر ایس ایس کے ایک سینئرمنتظم نے کہاکہ ”کیڈر س کو کہہ دیاگیاہے کہ وہ

میٹھائیوں کی تقسیم‘ پناخے پوڑنے اور باہر جلوس نکالنے سے بچیں“۔وی ایچ پی کارکنوں کو جاری کردہ ایک لیڈر میں اس کے نائب صدر چمپت رائے نے کہاکہ فیصلے کو کسی ایک کمیونٹی کی جیت کے طور پرنہیں دیکھا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ ”مذکورہ فیصلے کو ہندومسلم میں نااتقافی کے طور پر سامنے نہیں لایاجاناچاہئے بلکہ اس کو ایک فیصلے کے طور پر تسلیم کرنا ہوگا“۔

فیصلے کے بعد امن کی برقراری کے لئے مذکورہ یوپی انتظامیہ نے مختلف اقدامات اٹھائے ہیں۔

واراناسی علاقے میں پولیس نے ہندو او رمسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر لاتے ہوئے بالترتیب علاقوں میں امن کے قیام کو یقینی بنانے کاکام کررہی ہے او رمذہبی مقامات کی حفاظت کے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں

اے ڈی جی واراناسی زون برج بھوشن نے ٹی او ائی کو بتایا کہ ”علاقے کے تمام 204پولیس اسٹیشنوں میں ہم پیش کمیٹیوں کو مستحکم کررہے ہیں۔

مسلمانوں کو مسلم اکثریتی والے کمیٹیوں میں شامل کیاجارہا ہے تاکہ منادر کی حفاظت کی جاسکے۔ ٹھیک اسی طرح ہندوؤں کو مساجد کی حفاظت کی ذمہ داری تفویض کی جارہی ہے“