ایودھیا تنازعہ کا ثالثی عمل دوبارہ شروع کرنے کی عرضی

   

دریں اثناء سپریم کورٹ میں ایک ہندو اور ایک مسلم فریق کی طرف سے تازہ عرضی پیش کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ کے مقررہ پیانل کی جانب سے ایودھیا میں رام جنم بھومی ۔ بابری مسجد اراضی تنازعہ کی دوستانہ یکسوئی کیلئے ثالثی کے عمل کا احیاء کرانے کی استدعا کی گئی ہے ۔ ثالثی پیانل جس کے سربراہ فاضل عدالت کے سابق جج ایف ایم آئی خلیفۃ اللہ ہیں ، اُ س کے قریبی ذریعہ نے بتایا کہ تین رُکنی کمیٹی کو ایک مکتوب وصول ہوا جس میں ثالثی کا عمل دوبارہ شروع کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔ اس پیانل میں ہندوؤں کے گرو سری سری روی شنکر اور سینئر ایڈوکیٹ سری رام پنچو شامل ہیں۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں داخل کر رکھی ہے ۔