ایودھیا میں مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے یوگی ادتیہ ناتھ کو دعوت نامہ

,

   

اسٹیٹ سنی وقف بورڈ کی جانب سے ٹرسٹ کا قیام عمل میں لایاگیاہے ہفتہ کے روزایک دفتری ملازم نے اس بات کی جانکاری دی ہے

لکھنو۔اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کو ریاستی وقف بورڈ کی جانب سے تشکیل دئے گئے ٹرسٹ کی جانب سے ایودھیا کے دھانی پور گاؤں میں تعمیر کی جانے والی مساجد میں مختلف عوامی سہولتوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے مدعو کیاجائے گا‘

اسٹیٹ سنی وقف بورڈ کی جانب سے ٹرسٹ کا قیام عمل میں لایاگیاہے ہفتہ کے روزایک دفتری ملازم نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔

جب پوچھا گیا کہ آیا مسجد کانام ”بابری مسجد“ رکھا جائے گاتو حسین نے کہاکہ ”اس طرح کی کوئی سونچ نہیں ہے۔ نام کو ابھی قطعیت نہیں دی گئی ہے“۔

اترپردیش سنی سنٹرل وقف بورڈ کی نگرانی میں مذکورہ ٹرسٹ کا قیام عمل میں لایاگیاہے تاکہ مسجد کی تعمیر عمل میں لائی جاسکے

اور اس عمل کو پورا کرنے کے لئے ریاست کی درالحکومت میں ایک دفتر کا بھی قیام عمل میں لایاجائے گا 10-12دنوں میں کام کر نا شروع کردئے گا۔ مسجد کی تعمیرکے لئے ریاستی حکومت نے دھانی پور میں پانچ ایکڑ اراضی مختص کی ہے۔

مذکورہ ائی ائی سی ایف مسجد‘ انڈو اسلامک سنٹر‘ لائبریری اور اس اراضی پر اسپتال کی تعمیر کے امور انجام دئے گا۔ٹرسٹ کے ایک رکن نے کہاکہ ”ایودھیا کے ضلع مجسٹریٹ انوج کمارجہا نے ٹرسٹ کے ممبران کو مسجد کے لئے اراضی حوالہ کی ہے۔

محکمہ مال کی جانب سے ایک مصدقہ کاپی بھی دستیاب ہوئی ہے“۔۔

درایں اثناء سماج وادی پارٹی(ایس پی)چیف منسٹر ادتیہ ناتھ کے جمعہ کے روز مسجد کے سنگ بنیاد تقریب میں شرکت سے انکار پر دئے گئے بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیاہے۔

ایودھیا میں رام مندر کے لئے بھومی پوجاکے بعد چیف منسٹر نے ٹیلی ویثرن پر کہاتھا کہ ”ایک یوگی اور بحثیت ایک ہندو“ وہ مسجد کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے