Friday , November 22 2019

ایودھیا کے کارسیوک پورم میں پتھر تراشنے کا کام بند

ایودھیا ۔ 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایودھیا کے متنازعہ مقام پر واقع کارسیوک پورم میں رام مندر کی تعمیر کیلئے پتھر تراشنے 29 سال سے جاری کام آج پہلی مرتبہ روک دیا گیا۔ وشوا ہندو پریشد کے ترجمان شردشرما نے جمعرات کو کہا کہ رام جنم بھومی نیاس نے پتھر تراشنے کا کام روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شرما نے مزید کہا کہ ’’نیاس نے ورکشاپ پر اپنے تمام کام روک دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلہ تک انتظار کیا جائے گا۔ اس کے بعد ہی کام سال کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ کام روکنے کے بعد پتھر تراشنے والے اکثر کارسیوک گجرات میں واقع اپنے گھروں کو واپس ہوگئے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT