ایکتا کپور کے خلاف ”فحش ویب شو“ کے لئے ایف ائی آر

,

   

ممبئی نژا ایکتا کپور جو الٹ بالاجی کی بانی ہے ان ہی کا بالاجی ٹیلی فلم نامی پروڈکشن ہاوز بھی ہے
ممبئی۔ٹیلی ویژن کی پروڈیوسر ایکتا کپور اور دیگر دولوگوں کے خلاف مدھیہ پردیش میں فحاشی‘ مذہبی جذبات کو ٹھیس پہچانے اورقومی ترانے کو اپنے ویب شو ”ٹریبل ایکس سیزن دو“ میں غلط طریقے سے پیش کرنے پر ایک ایف ائی آر درج کی گئی ہے۔

ایک افیسر نے بتایا کہ مذکورہ ایف ائی آر میں ایک خاص منظرکا بھی ذکر کیاگیا ہے جس میں ہندوستانی فوج کے یونیفارم کو غلط انداز میں پیش کیاگیا ہے جو نہایت قابل اعتراض ہے۔

اننا پورنا پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر ستیش کمار دیوڈی نے کہاکہ کپور کے علاوہ مذکورہ ایف ائی آر میں ویب سریز کے ڈائرکٹر پنکھوڈی روری گیس اور اسکرین رائٹر جسیکا کھرانہ کے بھی نام درج ہیں۔

مذکورہ شکایت جمعہ کی رات والمیکی ساکاگرایہ اور نیرج یاگنک نے درج کرائی ہے او ردونوں اندور کے ہی رہنے والے ہیں۔شکایت کے حوالے سے دیوڈی نے کہاکہ ”یکتا کپور کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم الٹ بالاجی کی ویب سیریز ٹریپل ایکس سیزن ٹو میں نہ صرف فحاشی ہے بلکہ اس میں ایک خاص طبقے مذہبی جذبات کو بھی مجروح کیاگیاہے“۔

انہوں نے کہاکہ ویب شو کے ایک منظرمیں ہندوستانی فوج کے یونیفارم کو غلط انداز میں پیش کیاگیا ہے جو نہایت قابل اعتراض ہے۔کپور او ردیگر کے خلاف ائی پی سی کی دفعات294اور 298کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے۔

اس کے علاوہ دیوڈی نے کہاکہ انفارمیشن ٹکنالوجی(ائی ٹی) ایکٹ اور ایس ای ائی ایکٹ2005کے تحت بھی کیس درج کیاگیاہے۔ممبئی نژا ایکتا کپور جو الٹ بالاجی کی بانی ہے ان ہی کا بالاجی ٹیلی فلم نامی پروڈکشن ہاوز بھی ہے۔ کیس درج کرنے کے بعد معاملے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔