ایکیوپنکچر سے گھر میں ڈلیوری کی کوشش خاتون اور نوزائیدہ بچے کی موت

   

تھرواننتاپورم: کیرالا کے تھرواننتاپورم سے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں اپنی ضد کے باعث سنکی شوہر نے ایکیوپنکچر کی مدد سے اپنی حاملہ بیوی کو گھر پر ڈلیوری کرنے کی کوشش کی۔ خاتون اور نومولود دونوں کی المناک موت ہوگئی۔ یہ 36 سالہ خاتون کی چوتھی ڈیلیوری تھی۔ شوہر نارمل ڈیلیوری چاہتا تھا، اس لیے وہ اپنی بیوی کو پورے 9ماہ تک کسی ڈاکٹر کے پاس نہیں لے کر گیا۔ پولیس نے ملزم شوہر کو گرفتار کرلیا۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ جوڑے نے مبینہ طور پر میڈیکل ڈاکٹر کے بجائے ایکیوپنکچرسٹ کی مدد لی۔