وائیو گروپ کے وائس چیرمن من پریت سنگھ چڈھاکو اس وقت گرفتار کرلیاگیا ہے جب وہ تھائی لینڈ فرار ہونے کی کوشش کررہاتھا
نئی دہلی۔ایک رائیل اسٹیٹ دھوکہ دہی معاملے میں عہدیداروں کے مطابق شراب کے بڑے کاروباری پانٹی چڈا کے بیٹے من پریت سنگھ چڈھا کو دہلی ائیرپور ٹ سے گرفتار کرنے کے بعد جمعرات کے روز چودہ دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیج دیاگیا ہے۔
ایڈیشنل کمشنر آف پولیس(اکنامک افینس وینگ) سواسیش چودھری نے کہاکہ اس کو اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائیر پور ٹ سے اس وقت گرفتار کرلیاگیاجب وہ چہارشنبہ کی رات پھوکیٹ کے لئے روانہ ہورہا تھا۔
مذکورہ افیسر نے کہاکہ من پریت سنگھ چڈھا کے خلاف ایک لک اؤٹ نوٹس جاری کیاگیاتھا۔ افیسر نے بتایا کہ گرفتاری سے قبل ائیرپورٹ سکیورٹی اسٹاف او رایمگریشن افیسر کو چوکنا کردیاگیاتھا‘ انہوں نے مزیدکہاکہ جمعرات کی دوپہر اسکو عدالت میں پیش کیاگیا‘ جہاں سے دوہفتوں کی عدالتی تحویل میں بھیج دیاگیا۔
چودھری نے کہاکہ ایک کیس اس کے اور وائیو گروگرپ کے دیگر پرموٹرس کے خلاف اس معاملے پر ایک او رکیس درج کیاگیا ہے۔اوپل چڈھا ہائی ٹیک ڈیلوپرس پرائیوٹ لمٹیڈ کا چڈھا دراصل ڈائرکٹر ہے۔
افیسر نے کہاکہ 29متاثرین کمپنی کے خلاف رجوع ہوئے ہیں اور الزام عائد کیاکہ کمپنی نے ناتو کوئی پلاٹس فراہم کرنے کا وعدہ کیاہے او رنہ ہی سرمایہ کی رقم واپس لوٹنے کا بھروسہ دلایاہے۔
انہوں نے کہاکہ ان لوگوں نے 2005اور2006کے دوران پلاٹس کی بکنگ کرائی اور 4.5کروڑ روپئے ایک اندازے کے مطابق ادا کئے ہیں۔شکایت کے مطابق مذکورہ کمپنی نے 2006میں غازی آباد کے قومی شاہرا ہ پر ایک پراجکٹ کی شروعات کی تھی۔
افیسر نے بتایاکہ سال2005میں اس نے خریداروں کو لالچ دیاکہ ان کے مجوزہ کچیرا‘ دوجانا اور مہرولی این ایچ 24‘ غازی آباد کے ہائی ٹیک ٹاؤن شپ پراجکٹس‘ روز ووڈ انکلیو‘ سنی ووڈ انکلیو‘ لائم ووٹ انکلیو اور کریسٹ ووڈ انکلیو پلاٹس خریدیں۔کمپنی نے مجوزہ ٹاؤن شپ جو 1500ایکڑ پر مشتمل ہے کے لئے بروچرس او رلے اؤٹ پلان بھی دیکھائے۔
افیسر نے کہاکہ الاٹ منٹ لیٹر کی اجرائی کے اندرون اٹھ ماہ خریداروں کو پلاٹس کا قبضہ دینے کا وعدہ کیاگیاتھا۔
سال2009میں متاثرین کو کمپنی کی جانب سے تمام ضروری لائنس اور منظوریاں حاصل کرنے کے بھروسہ پر مشتمل مکتوب لیٹرس بھی دستیاب ہوا ہے۔
چودھری نے کہاکہ تاہم2010جون میں انہیں ایک مطالبہ کا لیٹر ملا جس پر کمپنی کے نائب صدر کی دستخط تھی مگر کمپنی کا نام‘ اس ٹاؤن شپ پر نہیں تھا اور کمپنی کا پتہ بھی تبدیل ہوگیاتھا او رتمام ادائیاں میں ”وائیو سٹی این ایچ 24“ کے نام پر کرنے کی بات کہی گئی تھی۔
شراب کے متنازعہ تاجر اور رائیل اسٹیٹ کاروباری پانٹی چڈھا اور اس کا چھوٹا بھائی ہردیپ کونومبر2012میں نئی دہلی کے ایک فارم ہاوز پر گولیاں مار کرقتل کردیاگیاتھا