ایک ملین نئے تارکین وطن کے استقبال کے لئے کینڈا تیار

,

   

اوٹاوا۔ کینڈا کی پارلیمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے تین سالوں میں ایک ملین نئے مستقل ریسڈنس کو شامل کرے گا جو ملک کی آبادی کا ایک فیصد حصہ کے قریب ہونگے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق کینڈا نے سال2017میں286,000مستقبل ریسڈنس کا استقبال کیاتھا اور اس سال یہ 350,000تک پہنچ جائے گا۔

دوروز قبل کینڈا کے وزیر برائے ایمگریشن ‘ رفیوجی اور سٹیزن شپ( ائی آر سی سی ) احمد حسین نے کہاکہ’’تھینکس نئے آنے والے کا عظیم حصہ ہے ‘ ہم نے تاریخی خیر مقدم کیاہے‘ کینڈا عظیم مضبوط اور متحرک ملک میں تبدیل ہوا ہے ‘جس سے ہم سب لطف اندوز ہورہے ہیں‘‘۔

حسین جو خود صومالیہ سے ائے ایک تارکین وطن ہیں نے کہاکہ اس شمولیت سے کینڈا کی آبادی میں اضافہ او رکام کرنے والوں کی شرح میں اضافہ ہوگا۔

دیگرمغربی ممالک جس میں امریکہ بھی شامل ہے نے سخت ایمگریشن پالیسی اختیار کی مگر اس کے برخلاف کینڈا نئے آنے والوں کے لئے دوستانہ موقف اختیار کئے ہوئے ہے۔

کینڈا خاص طور پر پناہ گزینوں کو تحافظ دینے والوں کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔مذکورہ ایمگریشن ‘رفیوجی او رشہریت کینڈا نے 5.6ملین ڈالر کی بازآبادی کے لئے رقم مختص کی ہے