ای ڈی کی ہیمنت سورین کو جنوری کے اختتام سے قبل پیشی کی ہدایت

   

رانچی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ایک بار پھر جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے ۔ای ڈی نے 27-31 جنوری کی تاریخ دی ہے اور کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ اپنی مرضی کے مطابق اس کے لیے تاریخ طے کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ 20 جنوری کو وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے ای ڈی افسران نے کافی دیر تک پوچھ گچھ کی تھی۔ تقریباً سات گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد ای ڈی کی ٹیم وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ سے باہر آئی تھی۔