اے ائی ائی ایم طلبہ کی ادائیگی کم‘ ائی ئی ٹی میں زیادہ‘ جامعہ کا بھی وہی حال

,

   

جے این یو میں نظر ثانی شدہ شرحوں کے بعد‘ کسی بھی طالب علم کو سال دونوں دونشستی کمرے میں رہتا ہے اس کو 26500اور ساتھ میں میس چارجس 2500ہرماہ ادا کرنا ہوگا‘ اور ساتھ میں دیگر سہولیں جیسے پانی‘ برقی اور وائی فائی کے لئے علیحدہ پیسے ادا کرنے ہوں گے۔

نئی دہلی۔ ایک نظر اگر دیگر اداروں کے ہاسٹلوں میں طلبہ کی جانب سے ادا کئے جانے والے پیسوں کا جائزہ لیاجائے تو یہ انکشاف سامنے ائے گاکہ کہ ائی ائی ٹی طلبہ زیادہ پیسے ادا کرتے ہیں وہیں اے ائی ائی ایم ایس کے طلبہ کم پیسے ادا کرتے ہیں۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ہر سال ہاسٹل چارجس کے طور پر29750روپئے طلبہ ادا کرتے ہیں‘ جس میں میس کی فیس‘ داخلہ فیس اور کمرے کا کرایہ‘ برقی او رپانی اور دیکھ بھال کی رقم بھی اس میں شامل ہے۔

مذکورہ رقم دو قسطوں میں 15350اور 14400فی سمسٹر کے طور پر ادا کرنا ہے۔یہ طلبہ کے لئے سال بھر کے لئے رہتا ہے۔جے این یو میں نظر ثانی شدہ شرحوں کے بعد‘ کسی بھی طالب علم کو سال دونوں دونشستی کمرے میں رہتا ہے اس کو 26500اور ساتھ میں میس چارجس 2500ہرماہ ادا کرنا ہوگا‘ اور ساتھ میں دیگر سہولیں جیسے پانی‘ برقی اور وائی فائی کے لئے علیحدہ پیسے ادا کرنے

ہوں گے۔سال اول کے طلبہ جس کے پاس ایک نشستی روم ہے‘ رقم سال بھرکے لئے عام طور پر42,100ہوگی‘ جس میں میس اور بنیادی ضرورتوں کے لئے الگ پیسے ادا کرنا ہوگا۔

ال انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (اے ائی ائی ایم ایس) میں جو سب سے زیادہ فیس ادا کرتے ہیں وہ سینئر ریسڈنٹ(اسپانسرڈ) جو شادی شدہ ہوتے ہیں۔یہ رقم 29340سالانہ ہوتی ہے‘ جس میں سکیورٹی ڈپازٹ‘ میس فیس‘ روم کاکرایہ‘ برقی چارجس‘ وغیر ہ شامل ہوتے ہیں۔

انڈر گریجویٹ طلبہ برائے نرسنگ‘ ایم بی بی ایم‘ پوسٹ گریجویٹ اسٹونٹس برائے نرسنگ اور ایم ایس سی‘ او رجونیر اور سینئر ریسڈنٹس کسی روم کے لئے رقم ادا کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔ ان کو صرف میس کی فیس اور سکیورٹی ڈپازٹ جمع کرانے ہوتا ہے۔

اس طرح سے ان کے اخراجات 15640ہوجاتی ہے جو جے این یو سے کم ہوتا ہے۔ڈیو میں متعدد پوسٹ گریجویٹ ہاسٹل میں مختلف فیس ہیں۔ میگھ دود ہاسٹل میں مثال کے طور پر سالانہ فیس19680ہے مگر اس میں میس چارجس شامل نہیں ہیں۔تاہم وی کے آر وی راؤ ہاسٹل فیس زیادہ ہے۔

ایک طالب علم کو 21820سالہ ادا کرنا ہوتا ہے جس میں میں چارجس ہیں‘ جس میں 3400ماہانہ ادائیگی ہوتی ہے۔ دہلی ائی ائی ٹی میں ایک طالب علم کو مختلف ہاسٹل سے ہاسٹل میں الگ الگ فیس ہیں