اے ائی ایم ائی ایم نے مجالس مقامی انتخابات میں مقابلہ گجرات یونٹ تشکیل دیاہے۔

,

   

گاندھی نگر۔ اسدالدین اویسی کے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین(اے ائی ایم ائی ایم) جس نے بھارتیہ ٹرابل پارٹی(بی ٹی پی) سے گجرات میں مجالس مقامی انتخابات کے لئے ہاتھ ملایاہے نے ہفتہ کے روز ریاست میں اپنا یونٹ قائم کیاہے۔

اے ائی ایم ائی ایم نے کانگریس کے سابق رکن اسمبلی جمال پور صابر کابلی والا کو ریاستی صدر مقرر کیاہے


مجالس مقامی کے انتخابات
اگلے ماہ ریاست میں مجالس مقامی کے انتخابات منعقد ہونے والے ہیں۔ حالیہ عرصہ میں اویسی نے اپنے پارٹی کے کچھ قائدین کو بھروج بی جے پی رکن اسمبلی چھوٹو واسوا اور احمد آباد میں کابلی والا سے ملاقات کے لئے روانہ کیاتھا۔

قبل ازیں مذکورہ اے ائی ایم ائی ایم نے اعلان کیاتھا کہ وہ مجوزہ میونسپل کارپوریشنس‘ میونسپلٹیس اور تعلقہ اور کے علاوہ ضلع پنچایت انتخابات میں مقابلہ کرے گی۔

جنرل سکریٹری اے ائی ایم ائی ایم گجرات حامد بھٹی نے کہاکہ ”بی ٹی پی لیڈر واسوا کے ساتھ اتحاد کے ذریعہ ہم احمد آباد میونسپل کارپوریشن (اے ایم سی) اور بھروچ میونسپلٹی انتخابات میں مقابلہ کریں گے۔

کئی سالوں سے ہم نے دیکھا ہے نہ تو کانگریس ریاست میں اقتدار میں آنے کے موقف میں ہے اور نہ ہی بی جے پی کا مضبوط مخالف بن کر ابھر سکی ہے۔

ہم ثابت کریں گے ہم بی جے پی کے متبادل شاندار مخالف ہیں اور ہماری لڑائی راست بھگوا پارٹی سے ہے۔ آنے والے دنوں میں ہم ریاست کے دیگر حصوں تک رسائی کریں گے اور ریاست میں اپنی جڑیں مضبوط کریں گے۔

بی جے پی اورکانگریس سے ناراض اوردلبرداشتہ قائدین کا پارٹی خیرمقدم کرتی ہے“۔

بھٹی نے مزیدکہاکہ ”بی جے پی حربہ لوگوں کی توجہہ حقیقی مسائل سے ہٹاکر معمولی فرقہ وارانہ موضوعات میں الجھا کر رکھنا ہے۔

جو لوگ بی جے پی سے مایوس ہوئے انہوں نے کانگریس کا انتخاب کیامگر اسی طرح کے کانگریس قائدین سے وہاں پر بھی ان کے ہاتھ مایوسی لگی‘ جس کے بعد بے بسی کے عالم میں وہ بی جے پی کے گود میں جاکر بیٹھنے کے لئے مجبور ہوگئے۔

دونوں پارٹی سے برہم کئی لوگ ہیں جنھوں نے اس بات کا اظہار کیاہے کہ اے ائی ایم ائی ایم کی گجرات میں موجودگی ہونا چاہئے اور ریاست میں بی جے پی کا شاندار متبادل بن کر ابھرے گی“


احمد آباد میونسپل کارپوریشن انتخابات


کابلی والا نے کہاکہ ”احمد میونسپل کارپوریشن میں ہماری پارٹی کم از کم 15وارڈس پر مقابلہ کرے گی جبکہ بھروچ میں بی ٹی پی کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم کے ذریعہ مقابلہ کرے گی۔

آج ہم نے رکنیت سازی مہم کی شروعات کی ہے او رانتخابات کے بعد ہم ریاست میں تنظیمی ڈھانچہ تیار کریں گے“۔

ٹوئٹر کے ذریعہ اویسی نے کہاکہ ”اس بات کا اعلان کرتے ہوئے مسرت محسوس ہورہی ہے کہ سابق رکن اسمبلی صابر بھائی کابلی والا کو ریاست گجرات اے ائی ایم ائی ایم کا ریاستی صدر مقرر کیاگیاہے۔

میں انہیں مبارکباد پیش کرتاہوں اور مجھے یقین ہے کہ گجرات کے عوام کے لئے اے ائی ایم ائی ایم ایک بھروسہ مند سیاسی متبادل بن کر ابھرے گی“