حیدرآباد۔کل ہند مجلس اتحاد المسلمین(اے ائی ایم ائی ایم) صدر اسدالدین اویسی نے حال ہی میں کھارگاؤن کے اندر مسلمانوں کے گھروں کو منہدم کرنے اور نذر آتش کرنے کے واقعات پر مدھیہ پردیش حکومت کو اپنی شدید تنقید کانشانہ بنایاہے۔
اویسی نے کہاکہ ریاست مسلم اقلیتوں کے ساتھ تشدد میں ملوث ہے‘ ان اقدامات کا انہوں نے جنیوا کنونشن کے تحت جنگی جرائم موزانہ کیاہے۔
انہوں نے کہاکہ ”اس میں حکومت کا تشدد میں واضح طور پر ملوث ہونا ہے اور جنیوا کنونشن کے تحت شدید خلاف ورزی ہے۔ ان قوانین کے تحت حکومت مدھیہ پردیش نے مسلم کمیونٹی کے مکانات کو منہدم کیاہے؟اس سے مسلم اقلیتوں کے تئیں چیف منسٹر کا متعصبانہ رویہ صاف دیکھائی دیتا ہے“
کھارگاؤن تشدد کا پس منظر
چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان کے احکامات پر مذکورہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی زیرقیادت حکومت نے کھارگاؤن میں موہن ٹاکیز علاقے میں مسلمانوں کے ذاتی مکانات کو مہندم کیاہے۔ شہر میں ایک رام نومی جلوس کے دوران یہ واقعہ پیش آیاہے۔
جنیوا کنونشن چار معاہدوں اور تین ضمنی پرٹوکالزکا مجموعہ ہے جو جنگ کے دوران شہریوں کے ساتھ انسانی ہمدردی کے لئے بین الاقوامی قانونی معیارات کی وضاحت کرتا ہے۔