اے اے پی کو ”قومی پارٹی“ کا موقف حاصل ہونے کے بعد قومی سطح پر پہنچانے کی تیاری

,

   

ملک بھر میں بوتھ سطح پر پارٹی نے اپنے کیڈر کو مضبوط کرنے کاکام شروع کردیاہے۔
نئی دہلی۔سال2022نے ایک دہے پرانے عام آدمی پارٹی کا قومی موقف فراہم کرتے ہوئے ایک سنگ میل مکمل کردیاہے۔اناہزارے کی تحریک سے الگ ہوکر جنم لینے والی پارٹی کا رسمی آغاز26نومبر2012میں ہوا تھا اور گجرات میں اپنے راستے بنانے کے بعد ڈسمبر2022میں قومی سیاسی جماعت کا درجہ حاصل کرلیاہے۔

پنجاب میں میں شاندار کامیابی حاصل کرنے کے بعد جو اپنی ”آبائی ریاست“ دہلی کے باہر پہلی ریاست میں حکومت قائم کرنے میں کامیاب ہونے والی پارٹی نے گجرات میں پانچ اسمبلی سیٹوں پر جیت حاصل کرتے ہوئے گجرات میں داخلہ لیا ہے۔

سال کے اختتام کے دوران میونسپل کارپوریشن آف دہلی(ایم سی ڈی) میں واحد سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر ابھرتے ہوئے عام آدمی پارٹی نے مجالس مقامی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی 15سالہ حکمرانی کا خاتمہ کیاتھا۔

ائی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے اے اے پی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہاکہ ”سال2022ہمارے لئے اتنا ہی حیرت انگیز اور شاندار رہا جتنا 2013تھاجب ہم نے دہلی میں پارٹی کے قیام کے بعد پہلی مرتبہ حکومت بنائی تھی“

سنجے سنگھ نے کہاکہ مذکورہ سال 2022نے اے اے پی کو قومی پارٹی کادرجہ فراہم کیاہے جس کے ذریعہ ہم ملک بھر میں پارٹی کو پھیلانے کے راستے ہموار کریں گے“۔جب سے پارٹی قائم ہوئی ہے کہ اس کاسیاسی سفر بڑا ہی ڈرامائی اور تبدیل ہوتا ہوا رہا ہے۔

دہلی میں 2013میں اپنے قیام کے ایک سال کے اندر پارٹی نے قانون ساز اسمبلی میں بی جے پی کے بعد 28سیٹوں سے جیت حاصل کرتے ہوئے دوسری بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری تھی۔

تاہم بی جے پی کو اکثریت نہیں ملنے کی وجہہ سے وہ حکومت بنانے میں ناکام ہوگئی تھی۔ جس کے نتیجے میں کانگریس کی مدد سے اسمبلی میں پارٹی نے پہلا تحریک اعتماد حاصل کیا پہلی خرابی کے طور پر پارٹی نے مخالف بدعنوانی کے الزامات کے تحت الیکشن میں بڑی کامیابی حاصل کی تھی مگر کانگریس کے ساتھ ہاتھ ملایا جس اسی بدعنوانی پر مبینہ سوار تھی۔

کجریوال دہلی کے 49دنوں کے لئے چیف منسٹر بنے اس کے بعد2015میں اے اے پی نے 70سیٹوں کی اسمبلی میں 67پر جیت حاصل کی اور بی جے پی کے لئے تین اور کانگریس کے صفر سیٹیں چھوڑی تھیں۔

دوبارہ بی جے پی کو 2020کے دہلی اسمبلی انتخابات میں 62سیٹوں پر جیت حاصل کرتے ہوئے شکست کاسامناکرایاتھا۔

اے اے پی کے سینئر لیڈر درگیش پاٹھک نے ائی اے این ایس کو بتایا کہ ”بلاشبہ سال2022ہمارے شاندار سال رہا ہے۔ ہم نے پنجاب میں شاندار کامیابی حاصل کی‘ پھر گجرات میں سیٹیوں پرجیت حاصل کی اورایم سی ڈی انتخابات میں بھی ہمیں کامیابی ملی ہے۔