حیدرآباد 26 مارچ ( یو این آئی ) اے پی مصروف تروملا گھاٹ روڈ پر تیندوا نظر آنے سے سنسنی پھیل گئی ۔ گھاٹ نمبر ایک کے قریب اس تیندوے کو پانی پیتا ہوا وہاں سے گذرنے والوں نے دیکھا جس کے بعد یہ افراد خوفزدہ ہوگئے ۔ کئی افراد نے چھپ کر تیندوے کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے سیل فونس میں قید کئے جو سوشیل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ یہ تیندوا شدید دھوپ ‘ گرمی اور پانی کی کمی کے پیش نظر پانی پینے سیشا چلم کے گھنے جنگلاتی علاقہ سے یہاںپہونچا ہے ۔ اس دوران حکام نے گاڑی سواروں کو چوکسی کا مشورہ دیا ہے ۔