اے پی میں ایس ایس سی امتحانات کا آج آغاز

   

حیدرآباد16مارچ (یو این آئی) اے پی میں ایس ایس سی امتحانات پیر سے شروع ہوں گے ۔ امتحانات صبح9.30 بجے سے دوپہر 12.45بجے تک ہونگے اور 16دن جاری رہیں گے ۔جملہ 6,49,275 طلبہ امتحان میں شرکت کریں گے ۔ محکمہ تعلیمات نے 3,450 امتحانی مراکز قائم کیے ہیں اور امتحانات کے پرامن انعقاد کیلئے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے ، حکام نے امتحانی مراکز میں طبی عملہ تعینات کرنے سمیت احتیاطی تدابیر کی ہیں۔ طلبہ کوامتحانی مراکز تک سفر کیلئے اے پی ایس آر ٹی سی نے خصوصی بسوں کا انتظام کیا ہے ۔