میدان اسلامیہ ہائی اسکول سکندرآباد میں باران رحمت کیلئے نماز استسقاء کے موقع پر مفتی محمدحسن الدین ،جناب عقیل احمد
حیدرآباد19 جولائی (راست) امیر شریعت مفتی محمد حسن الدین صدر مفتی جامعۃ المؤمنات نے میدان اسلامیہ ہائی اسکول میں نماز استسقاء کی امامت کی ، قبل از خطاب میں کہا کہ بندوں کے اعمال کی بناء اللہ تعالیٰ بعض نعمتوںسے محروم کرتا ہے جیسا کہ بارش رکنا ،قحط ہونا،اللہ مہربان ہے اپنے بندوں پر اپنے قدرت کاملہ سے ان کونعمتوں سے سرفراز فرماتا ہے پھر بارش بھی انہیں نعمتوں میںسے ایک انمول نعمت ہے جوبندوںکی نافرمانی اور گناہوں کی وجہ سے ہی روک لی جاتی ہے، حدیث شریف میں ہے کہ مالدار اگر زکوٰۃ نہ نکالیں تو بارش روک دی جاتی ہے ، توبہ استغفار سے اللہ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے حدیث قدسی میں ہے کہ اللہ کی تسبیح پڑھنے والوں کی گونج کے مقابل گناہگاروں کے رونے کی آوازکو اللہ تعالیٰ پسند فرماتا ہے، استغفار کی وجہ سے بندہ اللہ کی خوشنودی حاصل کرلیتا ہے ۔ مصبیت کے وقت میںبارش کے نا ہونے کے وقت کثرت سے استغفارکرنے کا حکم دیا گیا ہے ،استسقاء طلب بارش کو کہتے ہیں ،اصطلاح شرع میں خوشک سالی کے وقت اللہ تعالیٰ سے مخصوص طریقہ کے ذریعہ بارش کو طلب کرنے کو استسقاء کہتے ہیں ، حضور کرام ﷺ کسی دعا میں اتنے ہاتھ بلند نہیںفرماتے جس قدر استسقاء میں ہاتھ بلند کرتے یہاں کہ بغلوں کی سفیدی ظاہر ہوتی ۔ جناب عقیل احمد سکریٹری اسلامیہ ایجوکیشنل سوسائٹی نے کہا کہ ایسے ماحول میں علماء کرام نے نماز استسقاء کا اہتمام کیا ہے یہ مستحسن فعل ہے ۔ ڈاکٹرمفتی حافظ محمد مستان علی قادری نے کہا کہ تلنگانہ اور حیدرآباد میں موسم برسات کے باوجود خاطر خواہ بارش نہ ہونے اوربارش کی کمی سے جہاں زرعی سرگرمیاں متاثر ہیں وہیں قحط جیسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اس سلسلہ میں سنت نبوی ﷺ کی پیروی کرکے اللہ تعالیٰ سے باران رحمت کیلئے نماز استسقاء کا اہتمام کیا گیا۔