بارش نے وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کی پرواز کو روک دیا

   

حیدرآباد۔26۔ مئی (سیاست نیوز) وزیراعظم نریندر مودی کو دورہ حیدرآباد کے موقع پر بارش کے نتیجہ میں سڑک سے سفر کرنا پڑا۔ گچی باولی علاقہ میں موسلادھار بارش کے سبب اے ٹی سی حکام نے ہیلی کاپٹر سے پرواز کی اجازت نہیں دی۔ بیگم پیٹ ایرپورٹ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ وزیراعظم انڈین اسکول آف بزنس پہنچے تھے۔ کانووکیشن میں شرکت کے بعد انہیں ہیلی کاپٹر سے ایرپورٹ واپس ہونا تھا لیکن عین وقت پر بارش کا آغاز ہوگیا جس کے نتیجہ میں ہیلی کاپٹر اڑان نہ بھرسکا۔ اے ٹی سی حکام نے موسم کی خرابی کے باعث اڑان کی اجازت نہیں دی جس کے نتیجہ میں وزیراعظم کو سڑک کے راستے گچی باؤلی سے بیگم پیٹ ایرپورٹ واپس ہونا پڑا۔ وہاں سے وہ خصوصی طیارہ سے واپس ہوگئے۔ ر