بالی ووڈ کے اداکاروں نے دی عید کی مبارکباد

,

   

نئی دہلی۔جہاں سارے ملک میں عید الاضحی نہایت عقیدت او راحترام سے منائی جارہی ہے وہیں بالی ووڈ اداکاروں نے اپنے مداحوں کے لئے اس موقع پر پیر کے روز مبارکباد کا پیغام ارسال کیا۔

سینئر فلمی اداکاررشی کپور سے لے کر رتیش دیش مکھ تک تمام نے ٹوئٹر کے ذریعہ عید کے پیغام دیا۔نہایت آسان انداز میں رشی کپور نے لکھا کہ”تمام کو عید مبارک“۔

ادکارہ سے سیاست داں بنی ارمیلا ماٹونڈکر پچھلے سال عید کے موقع پر کشمیر میں گذارے ہوئے وقت کو یاد کیااور یہاں تک اس سال بھی وادی کے لوگوں کو آج کے دن دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ”پچھلے سال اس عید کے موقع پر میں کشمیر میں تھی۔ بہت ہی مزے کی عید رہی۔

اب میں تمام کشمیریوں کے لئے دعاء کرتی ہوں کہ وہ اذیت او راندھیرے سے ماحول سے جلد باہر اجائیں اور دل کی گہرائیوں سے انہیں عید کی مبارکباد پیش کرتی ہوں“

فلم کار مدھر بھانڈاکر نے لکھا کہ ”یہ عید ہر کسی کے لئے خوشی‘ امن اور سکون لے کر ائے“ عید مبارک“

انوپم کھیر نے بھی لکھا کہ”عید مبارک‘ اوپر والے آپ تمام کو خوش رکھے“

اسلامی کیلنڈر کی مناسبت سے 10ذی الحجہ کے روز مقدس عید الاضحی منائی جاتی ہے جو سارے ملک میں پیر کے روز منائی گئی۔عید الاضحی کے موقع پر میویشیوں کی قربانی دی جاتی ہے اور تین حصوں میں گوشت کی تقسیم کی جاتی ہے‘

جس میں سے ایک حصہ اپنے پاس رکھا جاتا ہے جبکہ ماباقی دو حصے رشتہ داروں‘ غریبوں اور ضرورت مندوں میں تقسیم کئے جاتے ہیں۔

رتیش دیشکمھ جو اگلے فلم ”باغی 3“ میں ٹائیگر شرف او رشرادھا کپور کے ساتھ دیکھائی دینے والے ہیں‘ انہو ں نے بھی اس موقع پر ٹوئٹ کے ذریعہ ”عید مبارک“ کا پیغام دیا۔

ہما قریشی نے بھی عید کے موقع پر امن کا پیغام ارسال کیا۔

اجئے دیو گن بھی اس فہرست میں شامل ہوکر اپنے پیغام میں لکھا کہ ”تمام کو عید مبارک‘ اس سال امن واتحاد قائم رہے“

انل کپور نے بھی عید الاضحی کے موقع پر اپنے مداحوں کے لئے عید کا پیغام ارسال کیا۔

لولیا وینٹر نے بھی عید کی مبارکباد پر مشتمل ویڈیو ٹوئٹ کیا

شترو گھن سنہا نے عید الاضحی کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ اوپر والے خوشیوں‘ مسرت‘

امن او رہم آہنگی کے تمام لاکھوں لوگوں کے لئے آج کے دن دروازے کھول دے“

علی عباس ظفر نے تمام کو عید کی مبارکباد دی۔

امیتابھ بچن نے اپنے ٹوئٹر ہنڈل کے ذریعہ اپنے مداحوں کو عید کا پیغام ارسال کیا

کنال کوہلی‘ سونی رازدان‘ عدنان سمیع‘راہول ڈھولاکیا’

ملیکا شراوت بھی عید کا پیغام دینے والے بالی ووڈ ستاروں کی فہرست میں شامل رہے ہیں

عید کے موقع پر نماز کی ادائی او رفریضہ قربانی کے علاوہ گوشت کی تقسیم اور لوگوں سے ملاقات‘ گھروں میں بہتر ڈشوں کی تیاری بھی عیدالاضحی کا حصہ رہتی ہے