برازیل میں صدارتی انتخابات کے لیے مہم شروع

   

برازیلیا : برازیل میں صدارتی انتخابات کے لیے مہم شروع ہوگئی اور سیاسی جماعتوں نے جلسوں اور ریلیوں کا آغاز کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پیر کے روز دائیں بازو کے صدر جیر بولسونارو اور ان کے اہم حریف و سابق بائیں بازو کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا نے ریلیاں نکالیں۔ بولسونارو کے حامیوں نے ہفتے کے روز سپریم کورٹ کے خلاف مظاہروں کی کال دی تھی،جس کے بعد تنظیم کے رکن کو ججوں کو دھمکیاں دینے کے الزام سے بری کردیا گیا تھا۔