برازیلیا : برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا نے نمونیا کے سبب دورہ چین ملتوی کر دیا۔ خبر کے مطابق، برازیلی حکام کا کہنا ہے کہ صدر کو نمونیا ہوگیا ہے۔گزشتہ جمعہ کو وزارت خارجہ نے بیان میں کہا تھا کہ چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر لولا ڈی سلوا بیجنگ جائیں گے۔یہ دورہ 26 سے 31 مارچ تک ہونا تھا لیکن برازیلی صدر کو نمونیا ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔