جانسن جمعرات کے روز احمد آباد پہنچے‘ ہالول کے پنچ محل کی ایک جے سی بی فیکٹری کادورہ بھی کیاہے
احمد آباد۔ برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے جمعرات کے روز کہاکہ دونوں ممالک (ہندوستان اور یوکے)سلامتی او ردفاعی شراکت داری میں گہرے ہوجائیں گے۔
برطانیہ کے وزیراعظم نے ہالول جی ائی ڈی سی پنچ محل میں نئی فیکٹری کے دورے کے موقع پر یہ بات کہی جہاں پر ان کے ہمراہ گجرات کے چیف منسٹر بھوپیندر بھائی پٹیل بھی موجود تھے۔
دونوں ممالک کے درمیان میں سلامتی اوردفاعی شراکت داری کا حوالہ دیتے ہوئے جانسن نے کہاکہ ”یہاں پر ہمارے لئے ایک بہترین موقع ہے کہ ہم سلامتی او ردفاعی شراکت داری میں گہرائی تک جائیں۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں برطانیہ ہماری قومی دفاعی اورسلامتی کی حکمت عملی کے مربوط جائزے میں انڈیا پیسفک جھکاؤ کی طرف جارہا ہے“۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ”یہ صحیح کام ہے کرنے کے لئے جس سے دنیا کی معیشت کو کو ایک بڑا حصہ اور عالمی معیشت کا فروغ اس علاقے سے ملا ہے۔اور ہندوستان اور برطانیہ دونوں دنیا بھر میں خود مختاری کے معاملے میں فکر مند ہیں ہم دونوں جمہوریت ہیں اور ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں“۔
جانسن جمعرات کے روز احمد آباد پہنچے‘ ہالول کے پنچ محل کی ایک جے سی بی فیکٹری کادورہ بھی کیاہے۔مہاتما گاندھی کی لکھی کتابوں میں سے ایک ”گائیڈ ٹو لندن“ جس کی کبھی اشاعت عمل میں نہیں آئی ہے کا تحفہ بھی سابر متی آشرم میں یوکے کے وزیراعظم کو پیش کیاگیاہے۔
پھر برطانیہ کے وزیراعظم نے ادانی گروپ کے چیرمن گوتم ادانی سے ملاقات کی۔ادانی نے ٹوئٹ کیاکہ ”گجرات کا دورہ کرنے والے پہلے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی ادانی ہیڈ کوارٹر س میں میزبانی کا اعزاز ملا۔قابل تجدید گرین ایچ 2اور نئی توانائی کے پائیدار اور آب وہوا کے ایجنڈے پر توجہہ دی جائے گی۔
ہم برطانوی کمپنیوں کے ساتھ ائیر واسپیس ٹکنالوجی اور دفاعی کی تیاری کے لئے بھی کام کریں گے“۔
جانسن نے احمد آباد سے اپنے دورے کی شروعات کی جہاں پر ان کی ملاقات بڑے کاروباری گروپ قائدین سے مقرر تھی اور کمرشل تجارت اور لوگوں سے تعلق یوکے او رہندوستان کے رابطوں پر بھی تبادلہ خیال عمل میں آیا۔ایسا پہلی مرتبہ ہوا کہ یوکے ایک وزیراعظم گجرات ائے ہیں‘
ہندوستان کی پانچویں بڑی ریاست ہے اور یوکے میں موجود برطانوی ہندوستانیوں کی نصف آبادی کا آبائی مقام ہے۔جانسن متعدد تجارتی معاہدوں کا اعلان کریں گے ہندبرطانیہ تجارتی‘ سرمایہ کاری اورٹکنالوجی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دوطرفہ بات چیت کریں گے۔