برقی بے ضابطگی میں ملوث 14 ملازمین کو نوٹس

   

ضلع ناگرکرنول میں ملازمین کی بدعنوانیاں تحقیقات میں آشکار
حیدرآباد /31 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محکمہ برقی نے ضلع ناگرکرنول میں برقی کی بے ضابطگیوں میں ملوث 14 ملازمین جنہوں نے فرضی برقی کنکشن اور برقی میٹرس لگائے بغیر برقی صارفین سے برقی فیس وصول کرنے کے خلاف وجہ نمائی نوٹس جاری کی ہے ۔ عوامی شکایتیں وصول ہونے کے بعد محکمہ برقی نے ویجلنس کے ذریعہ اس کی تحقیقات کرائی تھی ۔ جس کے بعد برقی بدعنوانیاں منظر عام پر آئی ہیں ۔ ویجلنس رپورٹ پر 14 ملازمین بشمول چار اے ڈی ایز اور ایک ڈی ای کے علاوہ دیگر ملازمین کو وجہ نمائی نوٹس دینے احکامات جاری کئے گئے ۔ ضلع ناگرکرنول کے چار ڈیویژنس کے حدود میں 10,783 برقی میٹرس کو نقلی بلز جاری کئے گئے تھے اور ساتھ ہی 4842 کنکشنس کو برقی میٹرس بھی نہیں لگائے تھے ۔ جس کی وجہ سے ماہانہ بلز میں 9.32 لاکھ روپئے کی ہیرا پھیری کی ویجلنس تحقیقات میں نشاندہی ہوئی ہے ۔ دیہی علاقوں میں قبائلی تانڈوں میں غریب ایس سی ، ایس ٹی افراد کو مفت میٹرس لگانا ہے مگر میٹرس لگائے بغیر بلز وصول کیا گیا ۔ چند افراد کے میٹرس کو نکال دیا گیا ۔ کسی ایک میٹر پر ریڈنگ نکالتے ہوئے بلز وصول کرنے کا تحقیقات میں پتہ چلا ہے ۔ ن