برکینا فاسو میں اغوا کی گئی خواتین رہا

   

ماسکو: مغربی افریقہ کے برکینا فاسو میں اس ماہ کے شروع میں اغوا کی گئی لڑکیوں اور خواتین کو رہا کر دیا گیا ہے ۔یہ معلومات قومی نشریاتی ادارے آر ٹی بی کی رپورٹ میں دی گئی ہے ۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے منگل کے روز12 اور 13 جنوری کو برکینا فاسو کے شمالی ساحلی علاقے میں تقریباً 50 لڑکیوں اور خواتین کے اغوا کی مذمت کی اور ان کی فوری محفوظ واپسی کا مطالبہ کیا۔آرٹی بی نے جمعہ کو اطلاع دی کہ 62 مغوی خواتین اور چار شیر خوار بچوں کو فوج نے آزاد کرالیا ہے ۔ گوٹیرس نے مقامی حکام پر زور دیا تھاکہ وہ اغوا کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔