بلقیس بانو کیس: تمام 11 مجرموں کی گودھرا جیل میں خودسپردگی

   

گودھرا: سپریم کورٹ کے حکم کے بعد بلقیس بانو کیس کے تمام 11 ملزمان نے اتوار کی دیر رات سخت پولیس نگرانی میں گودھرا سب جیل میں خودسپردگی کی۔ سپریم کورٹ نے بلقیس بانو کیس کے ملزمان کو گجرات حکومت کی طرف سے دی گئی معافی کو منسوخ کرنے کے بعد انہیں 21 جنوری تک جیل میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ تمام 11 مجرم دو نجی گاڑیوں میں رات 11:30 بجے سنگواڑ رندھیک پور سے گودھرا سب جیل پہنچے اور خودسپردگی کی۔مقامی کرائم برانچ کے انسپکٹر این ایل دیسائی نے پی ٹی آئی کو بتایا، “تمام 11 مجرموں نے اتوار کی رات دیر گئے جیل حکام کے سامنے خودسپردگی کر دی ہے۔8 جنوری کو سپریم کورٹ نے ہائی پروفائل کیس میں 11 قصورواروں کو گجرات حکومت کی طرف سے دی گئی استثنیٰ کو منسوخ کر دیا تھا، جبکہ ریاست کو اپنی صوابدید کا غلط استعمال کرنے پر سرزنش کی تھی۔