بلندشہر:سیلز مین کا گولی مار کر قتل

   

بلندشہر: اترپردیش کے ضلع بلند شہر کے کھرجا شہر میں ہفتہ کی رات نامعلوم بدمعاشوں نے شراب ٹھیکے پر کام کرنے والے ایک سیلس مین کا گولی مار کر قتل کردیا۔ضلع کے ایس پی(دیہات)بجرنگ بلی چورسیا نے اتوار کو بتایا کہ بدمعاش سیلس مین کا قتل کر کے لاش کو سڑک کنارے پھینک کر موقع سے فرار ہوگئے ۔ قابل ذکر ہے کہ کھرجا میں جی ٹی روڈ پر واقع ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دفتر کے نزدیک شراب کا ٹھیکہ ہے جس پر بلند شہر کے محلہ ساٹھا باشندہ آسوتوش شرما(26)سیلس مین کے طور پر کام کرتا تھا۔چورسیا نے بتایا کہ ہفتہ کی رات شرما کا ٹھیکہ بند کر جیسے ہی نکلا اسی وقت پہلے سے گھات میں بیٹھے حملہ آوروں نے اس پر گولی چلا دی۔ گولی لگنے سے آسوتوش کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ حملہ آور اس کی لاش کو سڑک کنارے پھینک کر موقع سے فرار ہوگئے ۔پولیس نے فی الحال نامعلوم وجوہات کی وجہ سے قتل کئے جانے کی بات کہتے ہوئے اس واردات کے پیچے کسی قسم کی لوٹ کے شبہ سے انکار کیا ہے ۔