بل گیٹس کی بیٹی اور مصری شوہر کے وِلا کی قیمت 51 ملین ڈالر

   

نیویارک : ارب پتی بل گیٹس اوران کی سابقہ اہلیہ ملینڈا گیٹس کی بیٹی مائیکروسافٹ کی وارث، گھڑ سواری کی شوقین، میڈیکل کی طالبہ اور حال ہی میں والدہ بننے والی ’’جینیفر گیٹس‘‘ اپنے خانگی پول کے ساتھ 51 ملین ڈالر کے ایک عظیم الشان پینٹ ہاؤس میں منتقل ہو گئی ہیں۔ نیویارک پوسٹ نے رپورٹ کیا کہ 8 ہزار 900 مربع فٹ کا یہ اپارٹمنٹ جس میں 3 ہزار 400 مربع فٹ بیرونی جگہ بھی شامل ہے گزشتہ ماہ گیٹس سے منسلک سیٹل میں ایک فنڈ کے ذریعے خریدی گیا تھا۔یہ بہت بڑا پینٹ ہاؤس 443 گرین وچ اسٹریٹ پر واقع ہے۔ یہ بہت سی مشہور شخصیات کی جگہ ہے۔ یہ اپارٹمنٹ پہلے ’’فارمولا ون‘‘ کے چیمپئن ’’لیوس ہیملٹن ‘‘ کے پاس تھا جس نے اسے نومبر 2021 میں سیٹل کے ایک فنڈ کو 49.5 ملین ڈالر میں فروخت کیا۔ اخبار کے مطابق یہ ابتدائی خریداری جینیفر گیٹس کی مصری اولمپک رائیڈر نائل نصار سے شادی کے فوراً بعد ریکارڈ کی گئی اور العربیہ ڈاٹ نیٹ نے اس کا جائزہ لیا ہے۔اس وِلا میں 6 بیڈ رومز، 6 باتھ رومز، 20 فٹ کی چھتیں، متعدد بالکونیاں اور دو پارکنگ کے مقامات ہیں۔ وِلا جو عمارت میں سب سے بڑا ہے اس کی اپنی لفٹ ہے۔