بندوق بردار کے حملہ میں دو افغان انٹلیجنس عہدیدار ہلاک

   

کابل ۔ 2 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک افغان عہدیدار کے مطابق ایک بندوق بردار نے ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس میں انٹلیجنس کے عہدیدار ہلاک ہوگئے جبکہ تین اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ دریں اثناء افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے کہا کہ پولیس بندوق بردار کو تلاش کر رہی ہے جبکہ کابل کے ایسٹرن ڈسٹرکٹ 9 کے علاقہ کی ناکہ بندی کردی گئی ہے تاکہ بندوق بردار اس علاقہ سے باہر نہ نکل سکے اور پولیس اس پر قابو پالے ۔ اب تک کسی بھی گروپ نے حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔ تاہم اب تک اس علاقہ میں دولت اسلامیہ اور طالبان سے ملحقہ گروپس ہی حملہ کرتے آئے ہیں۔