بنڈی سنجے کے ریمارکس پر گورنر کیوں خاموش ہیں، ستیہ وتی راتھوڑ کا سوال

   

حیدرآباد۔ 12 مارچ (سیاست نیوز) قبائیلی بھلائی کی وزیر ستیہ وتی راتھوڑ نے ایم ایل سی کویتا کے خلاف ریاستی بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کے ریمارکس کی شدید مذمت کی اور سوال کیا کہ گورنر کیوں خاموش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بنڈی سنجے جس قسم کی زبان استعمال کررہے ہیں جمہوریت میں اس کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ بنڈی سنجے سڑک کے لیڈر کی زبان استعمال کررہے ہیں۔