Saturday , October 19 2019

بنگلہ دیش مارکٹ کے پلاسٹک گودام میں آتشزدگی

اسکراپ جل کر خاکستر، اے آئی جی ہاسپٹل میں بھی آگ لگنے کا واقعہ
حیدرآباد۔/12 اپریل، ( سیاست نیوز)مشیرآباد کے علاقہ کواڑی گوڑہ میں پیش آئے آتشزدگی کے واقعہ میں بنگلہ دیش مارکٹ کے پلاسٹک گودام میں آگ لگ گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ آج صبح 8:30 بجے مقامی عوام نے گودام میں آگ لگنے کی اطلاع فائر کنٹرول روم کو دی جس کے نتیجہ میں اندرون چند منٹ دو فائر انجن وہاں پہنچ گئے۔ انسپکٹر مشیرآباد ایم گنگادھر نے بتایا کہ بنگلہ دیش مارکٹ میں واقع پلاسٹک کے بڑے گودام جس میں اسکراپ کا مال بھی تھا آتشزدگی واقعہ میں جل کر خاکستر ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کے بعد دھواں علاقہ میں پھیل گیا تھا جس کے نتیجہ میں وہاں کے مقیم افراد میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ دو گھنٹوں کی کوشش کے بعد فائر انجن عملے نے آگ پر قابو پالیا۔ مشیرآباد پولیس نے کہا کہ آگ لگنے کے واقعہ پر ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں۔ اسی طرح اے آئی جی ہاسپٹل گچی باؤلی میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ فائر انجن عملے نے اس پر فوری قابو پالیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT