بچوں سے ملاقات کیلئے سنجے دت و اہلیہ دوبئی روانہ

   

نئی دہلی : بالی ووڈ اسٹار سنجے دت اور اُن کی اہلیہ دوبئی روانہ ہوگئے جہاں انہوں نے ہوائی جہاز کے اندر کھینچی گئی کچھ تصاویر کو میڈیا کے ساتھ شیئر کیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ میاں بیوی اپنے بچوں شہران اور اقراء سے ملاقات کیلئے دبئی گئے ہیں ۔ لاک ڈاؤن کے دوران سنجے دت کی اہلیہ مانیتا دت اپنے بچوں کے ساتھ دوبئی میں ہی مقیم تھی ۔ تاہم گذشتہ ماہ مانیتا ممبئی لوٹ آئی تھیں کیونکہ سنجے دت کا علاج شروع ہوا تھا ۔ ڈاکٹرس نے انہیں پھپھڑوں کے کینسر میں مبتلا بتایا تھا ۔ میاں بیوی ایک چارٹرڈ طیارہ کے ذریعہ دبئی روانہ ہوئے ۔ سنجے دت اندرون ایک ہفتہ یا دس دن ممبئی لوٹ آئیں گے ۔ وہ اپنیبچوں کو دیکھنے کیلئے بے چین تھے ۔