بچے چوری کے افواہوں پر دو سادھوؤں اور ڈرائیور کی ہجوم کے ہاتھوں ہلاکت

,

   

پلگھار پولیس کا کہناہے ”110لوگوں کوگرفتار کیاگیا ہے جس میں 9نابالغ ہیں“
ممبئی۔مہارشٹرا کے ضلع پلگھار میں ہجومی تشدد کا ایک دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔

جمعرات بچوں کے اغوا اور ان کے اعضاء نکالنے کی افواہوں کے بعدپیش ائے ہجومی حملے میں دو سادھوؤں جس میں سے ایک کی عمر70سال سے زائد تھی اور ایک ڈرائیور کی موت ہوگئی ہے۔

چونکا دینے والے ویڈیو میں گاڈنچلی گاؤں کے برہم لوگوں کودیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ ہاتھوں میں لاٹھیاں اورپتھر سے مذکورہ سادھوؤں پر حملہ کررہے ہیں

جبکہ پولیس ٹیم نظم ونسق کی برقراری اور مذکورہ 70سالہ شخص کے بشمول دیگر دولوگوں کوبچانے کی کوشش کرتی دیکھائی دے رہی ہے

https://www.youtube.com/watch?v=hbFSRj6iLoM&feature=emb_title

ویڈیو میں ایک شخص چیختا سنائی دے رہا ہے”او‘ اس کو مارو“ اور مذکورہ 70سالہ سادھو دیکھائی دیتا ہے جس کے ارگرد مصلح ہجوم کھڑا ہے اور اس کے سر سے بری طرح خون بہہ رہا ہے‘

اپنی زندگی کی بھیک مانگ رہا ہے جبکہ پولیس حالات پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہے۔دوسرے ویڈیو میں گاؤں والوں کو پولیس پٹرول گاڑی کا شیشہ توڑ تے ہوئے دیکھایاجارہا ہے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے

YouTube video

ضلع کلکٹر کیلاش شنڈے نے کہاکہ ”پولیس موقع پر پہنچی اور جب وہ متاثرین کو پولیس کار میں اٹھاکر ڈال رہے تھے ہجوم نے ان پر حملہ کردیا۔

اس واقعہ میں پولیس جوان بھی زخمی ہوئے ہیں۔ کسی طرح افسران انہیں اسپتال پہنچانے میں کامیاب ہوئے‘ مگر وہ ہلاک ہوگئے۔ہم معاملے کی جانچ کررہے ہیں اور110لوگوں کو حراست میں لیاگیاہے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”میں ہر ایک سے اپیل کرتاہوں کہ وہ افواہوں پر توجہہ نہ دیں۔ کوئی بھی اپ کے بچوں کے گردے چورانے کے لئے آپ لوگوں کے گاؤں نہیں آرہا ہے۔

گاؤں والوں نے معاملہ اپنے ہاتھ میں لیاہے اور ہم ان کے خلاف کاروائی کریں گے“۔پلگھار ضلع کے اندر واقعہ کاسا پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

ہجومی تشدد کے معاملے میں ملوث 110لوگوں کو پولیس نے حراست میں لے لیاہے۔ تحقیقات کے متعلق پولیس نے ٹوئٹ بھی کیاہے

چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے نے یقین دلایاہے کہ خاطیوں کو نہیں بخشا جائے گا اور واردات کے دن ہی ملزمین کو گرفتار کرلیاگیاہے

فنڈناویس نے معاملے کی مذمت کی ہے

پولیس کا کہنا ہے کہ”بارہا کی گئی اپیل کے باوجود ہجوم بات سننے کو تیار نہیں تھا“۔

جو تین لوگ مارے گئے ہیں ان کی شناخت35سالہ سوشیل گیری مہاراج‘ 35سالہ نیلیش تیلگانہ جو کار چلارہاتھا اور70سالہ چکنا مہاراج کلپاوریش گری کے طور پر ہوئی ہے۔

ان میں سے دو سادھو تھے۔ وہ مذہبی رسومات کی انجام دہی کے لئے سورت کی طرف جارہے تھے