بڑے بھائی ماشاء اللہ ، چھوٹے بھائی سبحان اللہمودی اور راہول پر کے سی آر کا طنز

   

حیدرآباد۔/12 فروری، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے سی آر نے وزیر اعظم مودی اور کانگریس قائد راہول گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے طنز کیا ہے۔ تصرف بل پر مباحث کا جواب دیتے ہوئے کے سی آر نے کہا کہ بی جے پی اور کانگریس پارلیمنٹ کا وقت ضائع کررہی ہیں۔ اڈانی اور دیگر اہم مسائل پر مباحث نہیں ہوئے۔ کئی اہم مسائل کے بجائے غیر ضروری امور پر بات کی جارہی ہے۔ ایک دوسرے پر الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے لیکن ملک کی معیشت کی کسی کو فکر نہیں۔ انہوں نے ریمارک کیا کہ مودی اور راہول گاندھی کا حال ایسا ہے کہ چھوٹے بھائی سبحان اللہ تو بڑے بھائی ماشاء اللہ ۔ر